فیکٹ چیک: امریکہ میں آئے برفیلی طوفان کی یہ تصویر سال 2011 کی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر سال 2011 میں امریکہ میں آئے برفیلے طوفان کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو حالیہ سمجھتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 11, 2023 at 01:22 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز): سوشل میڈیا پر برفیلی طوفان کے منظر کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گاڑی کو الٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور دوسری گاڑی میں برف کی چادر میں چھپی ہوئی نظر آرہی ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کیا جا ہار ہے کہ اس وقت امریکہ میں آئے برفیلے طوفان کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر سال 2011 میں امریکہ میں آئے برفیلے طوفان کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو حالیہ سمجھتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’امریکا میں برفباری کا بدترین طوفان: مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی۔ 28 دسمبر ، 2022 امریکا میں یخ بستہ ہواؤں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں برف باری کے بد ترین طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کاؤنٹیز میں 34 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ، نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔ امریکا میں موسم سرماکا بدترین طوفان، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 55 ہوگئی امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ’دا گارجیئن‘ کی ویب سائٹ پر 2 فروری 2011 میں شائع ہوئے ایک آرٹیکل میں ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’امریکہ میں موسم سرما میں آئے طوفان کے کچھ مناظر‘۔ یہاں وائرل تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’سیلم، نیو ہیمپشائر کے شمال میں ایک برفانی طوفان کے دوران انٹراسٹیٹ 93 پر ایک کار عمودی طور پر برفیلی جگہ میں پھنسی نظر آرہی ہے‘۔
اس تصویر کو این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر فروری 2011 میں شائع ہوئے آرٹیکل میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق یہ امریکہ میں آئے برفیلے طوفان کی ہے۔
تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ امریکہ میں برفیلے طوفان کے سبب متعدد جانیں بحق ہو گئی ہیں۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر سال 2011 میں امریکہ میں آئے برفیلے طوفان کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو حالیہ سمجھتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : امریکہ میں آئے برفیلی طوفان کی حالیہ تصویر
- Claimed By : News world
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔