X
X

فیکٹ چیک: شام کے 2012 کے ویڈیو کو اب ہندوستانی فضائیہ فوج کا بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل

وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ جھوٹی ثابت ہوئی۔ شام کے 2012 کے ایک پرانے ویڈیو کو اب ہندوستانی فضائیہ کے نام پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ نیپال کی سرحد میں ہندوستان نے کوئی ایئر اسٹرئیک نہیں کی ہے۔

  • By: Ashish Maharishi
  • Published: Jul 12, 2020 at 04:35 PM
  • Updated: Aug 29, 2020 at 06:14 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو وائرل کرتے ہوئے کچھ لوگ دعوی کر رہے ہیں کہ نیپال میں ہندوستانی فضائیہ فوج نے ایئر اسٹرائیک کی۔ جس کے سبب ہندوستان کا ایک جہاز نیپال کی زمین پر گر گیا اور ہمارے ایک پائلیٹ کو نیپال نے قید کر لیا۔

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ پوری طرح فرضی ہے۔ شام کے ایک پرانے ویڈیو کو کچھ لوگ ہندوستان سے جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’آئی ایس آئی لاسٹ ڈفینس آف پاکستان‘ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہندستانی فضائیہ فوج نے نیپال کی سرحد پر ایئر اسٹریئک کی۔ جس کے بعد نیپال نے ہندوستانی ایچ اے ایل رودرا کو گراتے ہوئے ایک پائلٹ کو اپنے قبضہ میں لیا۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہے ویڈیو کو ینڈکس اور گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ دا ٹیلی گراف کے یوٹیوب چینل پر ہمیں 49 سینکڈ کا ایک ویڈیو ملا۔ یہ وہی ویڈیو تھی، جو فرضی دعوی کے ساتھ اب وائرل ہو رہا ہے۔

دا ٹیلی گراف کے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کو 17 اکتوبر 2012 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں بتایا گیا کہ شام کے باغیوں نے فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔

متعلقہ معاملے سے منسک معلومات جب ہم نے گوگل میں اوپن سرچ کے ذریعہ تلاش کی تو ہمیں متعدد ویب سائٹ پر اس معاملہ سے جڑی خًریں اور ویڈیوملے۔ سبھی میں بتایا گیا کہ شام میں باغیوں نے اس معاملہ کو انجام دیا۔

فرضی وائرل پوسٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے ہندوستانی ایئر فورس کے پی آر او سے بات کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’آئی ایس آئی لاسٹ ڈفینس آف پاکستان‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ جھوٹی ثابت ہوئی۔ شام کے 2012 کے ایک پرانے ویڈیو کو اب ہندوستانی فضائیہ کے نام پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ نیپال کی سرحد میں ہندوستان نے کوئی ایئر اسٹرئیک نہیں کی ہے۔

  • Claim Review : گزشتہ روز ہندوستانی ہوائی اڈوں نے نیپال کے علاقوں پر فضائی حملے کرنے کے لئے سرحد عبور کی تھی ہندوستان نے بلحیہ میں فضائی حملے سے رابطہ کیا اس کے نتیجے میں ، ہم نے ایک ہندوستانی HAL رودر کو مار گرایا اور ایک ہندوستانی پائلٹ کو بھی پکڑ لیا ہے اب ہم پائلٹ کو بھی ہندوستان کے حوالے نہیں کریں گے
  • Claimed By : FB Page- ISI Last Defense Line Of Pakistan
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later