کویک فیک چیک: کنگنا رناوت کے ساتھ نظر آرہا شخص نہیں ہے ابو سلیم، وائرل دعوی فرضی
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کنگنا رناوت کے ساتھ تصویر میں نظر آرہا شخص ابو سلیم نہیں بلکہ صحافی مارک مینوئل ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 17, 2020 at 05:40 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے کنگنا رناوت کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں کنگنا ایک شخص کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ صارفین تصویر کو شیئر کرتے ہوہے دعوی کر رہے ہیں کہ کنگنا کے ساتھ نظر آرہا شخص ڈان ابو سلیم ہے۔ وشواس نیوز نے اس سے قبل بھی وائرل پوسٹ کی پڑتال کی تھی۔ ہم نے اپنی تفتیش میں پایا کہ کنگنا رناوت کے ساتھ تصویر میں ابو سلیم نہیں بلکہ فلمی صحافی مارک مینوئل ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’ستویر سنگھ سندھو‘ نے کنگنا رناوت کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں لکھا ہے، ’’انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ ’لسی‘ پیتی کنگنا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں ہفنگٹن پوسٹ ڈاٹ ان کی ویب سائٹ پر 24 ستمبر 2018 کو شائع ہوئی ایک خبر میں یہی تصویر ملی۔ خبر کو مارک مینوئل نام کے صحافی نے لکھی ہے اور اس خبر میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
مزید تفتیش میں ہم نے پایا کہ صحافی مارک مینوئل نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پربھی ان کی اور کنگنا کی اس تصویر کو 17 ستمبر 2017 کو شیئر کیا تھا۔
پوسٹ کی تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی چیف کورسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے بتایا کہ،’ تصویر میں جس شخص کے ساتھ کنگنا رناوت نظر آرہی ہیں وہ صحافی مارک مینوئل ہیں، ابو سلیم نہیں۔ وائرل دعوی غلط ہے‘‘۔
وشواس نیوز نے اس سے قبل بھی اس پوسٹ کی پڑتال کی ہے۔ مکمل پڑتال یہاں پڑھیں۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’ستویر سنگھ سندھو‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق بریلی کے بہیری سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کنگنا رناوت کے ساتھ تصویر میں نظر آرہا شخص ابو سلیم نہیں بلکہ صحافی مارک مینوئل ہے۔
- Claim Review : دعوی کر رہے ہیں کہ کنگنا کے ساتھ نظر آرہا شخص ڈان ابو سلیم ہے۔
- Claimed By : Satveer Singh Sandhu
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔