کویک فیکٹ چیک: تصویر میں نظر آرہے شخص ڈاکٹر عبد الکلام کے بھائی نہیں ہیں، وائرل پوسٹ فرضی ہے
وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی چھتری ریپیئر کی دکان نہیں چلاتے ہیں، وائرل دعوی فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Nov 2, 2020 at 02:27 PM
- Updated: Nov 2, 2020 at 02:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ڈاکٹر عبد الکلام کے بڑے بھائی کے نام پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی چھتری ریپئر کی دکان چلاتے ہیں۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں پوسٹ میں کیا جا رہا دعوی اور تصیور دونوں ہی فرضی ثابت ہوئی۔ اس سے قبل بھی اس پوسٹ کا ہم نے فیکٹ چیک کیا تھا۔ مکمل تفتیش کو یہاں پڑھیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
ٹویٹر صارف ’زکیا خان‘ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک بزرگ مسلمان کی تصویر ہے۔ پوسٹ کو اپ لوڈ کرتے ہوئے صارف نے لکھا : ’’سابق صدر جمہوریہ عبد الکلام کے بڑے بھائی 89 سال کی عمر میں چھتری ریپیئر کی دکان چلا رہے ہیں، اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں، جو ایک بار ایم ایل اے بن جائیں تو پورے خاندان کو 7 پشتوں تک کمانے کی ضرورت نہیں رہتی‘‘۔
پوسٹ کا آکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
وشواس نیوز نے اس سے قبل بھی اس پوسٹ کی پڑتال کی تھی۔ تفتیش کے دوران ہمیں گوگل رورس امیج میں سب سے پرانی تصویر ایک فیس بک پیج پر ملی تھی۔ پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سابق صدر عبد الکلام کے بڑے بھائی کا نام کیا ہے؟ گوگل سرچ سے پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی کا نام محمد موتھو ماراکایئر ہیں اور اس وقت ہم نے پایا تھا کہ وہ ’اے پی جے عبد الکلام انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے چیئر مین ہیں۔
وشواس نیوز سے بات چیت میں ڈاکٹر کلام کے پڑ پوتے شیخ سلیم نے بتایا کہ جو تصویر وائرل ہو رہی، وہ فرضی ہے۔ ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی محمد موتھو ماراکائیر ہیں۔ انہوں نے کبھی چھتری ریئیپر کرنے کا کام نہیں کیا۔
مکمل تفصیلی پڑتال کو یہاں پڑھیں سکتے ہیں۔
اب باری تھی پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’زکیا خان‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 15 ہزار سے زائد صارفین فالوو کتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی چھتری ریپیئر کی دکان نہیں چلاتے ہیں، وائرل دعوی فرضی ہے۔
- Claim Review : پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی چھتری ریپئر کا کام کرتے ہیں۔
- Claimed By : Zakiya Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔