X
X

فیکٹ چیک: نہ ہی راہل، راجیو نے کلمہ پڑھا اور نہ ہی یہ تصویر اندرا گاندھی کے جنازے کی ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: May 16, 2019 at 07:30 AM
  • Updated: Jan 21, 2020 at 03:24 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں راہل گاندھی، راجیو گاندھی اور نرسمہا راؤ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصویر میں جہاں راہل اور راجیو گاندھی نے ہاتھوں کو دعا کے لئے پھیلایا ہوا ہے وہیں نرسمہا راؤ نے ہاتھوں کو جوڑا ہوا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ لکھے کیپشن کے مطابق، یہ تصویر اندرا گاندھی کے جنازے کی ہے جہاں ان کے بیٹے راجیو اور پوتے راہل نے کلمہ پڑھا۔ اصل میں یہ تصویر فرضی ہے۔ یہ تصویر اندرا گاندھی کے جنازے کی نہیں ہے۔


ٰدعوی

شیئر کی جا رہی پوسٹ میں فوٹو کے ساتھ کیپشن لکھا ہے: ’یہ منظر تب کا ہے جب اندرا کی لاش کے سامنے راہل اور راجیو گاندھی کلمہ پڑھ رہے تھے، ہمارے ملک کے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ لوگ برہمن ہیں‘‘۔

اس تصویر کو ’آدرش ویوستھا نربھیک سمویدھان‘ (نیچے گروپ کا نام ہندی میں دیکھیں) نام کے فیس بک پیج کے ذریعہ سب سے زیادہ بار شیئر کیا گیا ہے۔ اس پیج کا اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) سرچ کرنے پر ہم نے پایا کہ اس پیج کے کل 675,860 فالوورس ہیں۔ اس پیج پر پوسٹ کی گئی زیادہ تر پوسٹس ایک مخصوص سیاسی جماعت کے مخالف ہی ہیں۔
आदर्श व्यवस्था निर्भीक संविधान, Stalkscan 

فیکٹ چیک

ہم نے اس دعوی کی پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فوٹو کو ’وشوپرتاپ راشٹروادی‘ نام کے فیس بک صارف نے ٹویٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ کے کمینٹس کی جانچ کرنے پر ہماری نظر ایک کمینٹ پر پڑی جس میں لکھا تھا ’’ یہ خان عبد الغفار خان کے جنازے کی تصویر ہے‘‘۔ اس کمینٹ کو اپنی پڑتال کی بنیاد بناتے ہوئے ہم نے تفتیش کو آگے بڑھایا۔

اس تصویر کا ہم نے گوگل رورس امیج سرچ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) سرچ کیا اور ساتھ میں کی ورڈس ڈالا عبد الغفار خان فیونرل اور ہمارے سامنے 26 جنوری 2016 کو محسن  داور کے ذریعہ کیا گیا ٹویٹ آیا۔ اس ٹویٹ میں اسی تصویر کو شیئر کیا گیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے
” Rajeev Gandhi, Sonia Gandhi and Narsihma Rao at Bacha Khan’s funeral. Pic from #BachakhanAwKhudaiKhidmatgari vol 2″.
اس کے اردو میں معنی ہیں ’’راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور نرسمہا راؤ بچہ خان کے جنازے میں‘‘۔
Google Reverse Image Search

اس بات کو پختہ کرنے کے لئے ہم نے گوگل میں عبدل الغفار خان کے جنازے کی تصاویر ڈھونڈی۔ ہمیں تصویر تو نہیں ملی لیکن 17 ستمبر 2011 کو ایک صارف باسط خان کے ذریعہ اپ لوڈ کیا گیا یو ٹیوب ویڈیو ملا۔ ویڈیو میں 1 منٹ 6 سیکنڈ پر استعمال ایک تصویر ایک اینگل سے اسی منظر کو دکھاتی ہے۔ ساتھ میں لکھا ہے
The Indian Prime Minister rushed to pay homage to this legend who India also considers their freedom hero alongside Gandhi. The Indian Govt announced the greatest civilian award for the Pathan”.
اس کے اردو میں معنی ہیں: ’ہندوستانی وزیر اعظم نے بھی عبد الغفار خان کے جنازے میں شرکت کی‘‘۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے
“The death of Ghaffar Khan at Jalalabad (Afghanistan) & Baba’s funeral, one of the biggest funeral in the history of the world”.
جس سے صارف ہے کہ یہ فوٹو عبد الغفار خان کے جنازے کی ہے۔

اس تصویر کی مزید تصدیق کے کئے ہم نے اندرا گاندھی کے جنازے کی تصاویر تلاش کی۔ اس جانچ میں ہمارے ہاتھ ایک ویڈیو لگا۔ اس 7 منٹ کے ویڈیو میں 6 منٹ اور 18 سیکینڈ پر پورے گاندھی خاندان کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ جہاں وائرل ہو رہے ویڈیو میں راجیو گاندھی نے بند گلے کا سوٹ پہنا ہے وہیں، راہل گاندھی نے کرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے۔ اندرا گاندھی کے آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت راجیو گاندھی نے ٹوپی پہنی ہے، تاہم وائرل ویڈویو میں ٹوپی نہیں پہنی۔

اس سلسلہ میں مزید تصدیق کے لئے ہم نے آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے دہلی جنرل سکریٹری صغیر احمد سے بھی بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ کسی بھی مسلم شخص کے انتقال کے بعد اس کے جنازے کے وقت مغفرت کی دعا کی جاتی ہے۔ اس دوران مولانا قرآن کی آیات پڑھتے ہیں اور آس پاس موجود لوگ بھی دعا کرتے ہیں۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہا دعوی غلط ہے۔ وائرل تصویر عبد الغفار خان کے جنازے کی ہے نہ کہ اندرا گاندھی کے آخری رسومات کی۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : اندرا گاندھی کے جنازے کے سامنے راجیو اور راہل نے کلمہ پڑھا
  • Claimed By : FB user Paras Saini
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later