فیکٹ چیک: رپبلک ٹی وی کے پیروڈی اکاؤنٹ سے کیا گیا غلط ٹویٹ فرضی دعویٰ کے ساتھ ہو رہا وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Jun 21, 2019 at 01:47 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں نیوز چینل رپبلک ٹی وی کے نام سے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ دکھ رہا ہے جس میں انگریزی میں ٹیکسٹ لکھا ہے جس کا ترجمہ ہے،’’ نابالغ ریپسٹ بھی انسان ہیں، کیا ان کے انسانی حقوق نہیں ہے، یہ ہندو پرست حکومت اس آرڈیننس سے نابالغ ریپسٹ کو پھانسی دینے کے بہانے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلمانوں کو پھانسی پر لٹکانا چاہتی ہے، مسلم اب ہندوستان میں محفوظ نہیں ہیں: رانا ایوب‘‘۔ یہ بیان رانا ایوب کا بتایا گیا ہے۔ رانا ایوب ایک ایکٹیوسٹ اور صحافی ہیں۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ یہ ٹویٹ رپبلک ٹی وی کے ذریعہ نہیں، بلکہ اسی چینل کے پیروڈی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ بعد میں اس اکاؤنٹ کو ڈلیٹ کر دیا گیا۔
دعویٰ
وائرل پوسٹ میں نیوز چینل رپبلک ٹی وی کے نام سے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ دکھ رہا ہے جس میں انگریزی میں ٹکسٹ لکھا ہے
“Minor child rapists are also human, do they have no human rights. This Hindutva Government is bringing ordinance for death to child rapists just to hang muslims in larger numbers. Muslims aren’t safe in India anymore.”
جس کا اردو میں ترجمہ ہے: ’’ نابالغ ریپسٹ بھی انسان ہے، کیا ان کے انسانی حقوق نہیں ہیں، یہ ہندو پرست حکومت اس آرڈیننس سے نابالغ ریپسٹ کو پھانسی دینے کے بہانے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلمانوں کو پھانسی پر لٹکانا چاہتی ہے، مسلم اب ہندوستان میں محفوظ نہیں ہیں: رانا ایوب‘‘۔ اس پوسٹ کے ساتھ ڈسکرپشن لکھا ہے ’’رانا ایوب…چھوٹی بچیوں کی عصمت دری کرنے والا ہر شخص مجرم ہوتا ہے..چاہے وہ کسی بھی مذہب کا کیوں نہ ہو…ایسے ہر مجرم کو پھانسی کی سزا دینے کا قانون بنایا گیا ہے…مگر آپ کی ٹویٹ خود آپ کا ہی مذاق اڑا رہی ہے۔ اس میں مانو آپ خود قبول کر رہی ہیں کہ زیادہ تر ریپسٹ مسلمان ہوتے ہیں…!!!!! ارے کم سے کم کچھ سوچ کے لکھا کیجیئے؟؟‘‘۔
فیکٹ چیک
ہم نے پڑتال کی تو پایا کہ یہ بیان سوشل میڈیا پر سال 2018 سے چل رہا ہے۔ فیس بک صارف کے ذریعہ اس بیان کو اب تک ہزاروں بار شیئر کیا گیا ہے۔ ہم نے اس ٹویٹر ہینڈل کو ڈھونڈا تو ہمیں یہ ٹویٹر ہینڈل نہیں ملا۔ یہ ٹویٹر ہینڈل ہے رپبلک ٹی وی جب کہ ایٹ رپبلک ٹی وی (نیچے ٹویٹر ہیڈل دیکھیں) کا اصل ٹویٹر ہینڈل ایٹ رپبلک (نیچے ٹویٹر ہیڈل دیکھیں) ہے جس پر نیلے ٹک کا نشان لگا ہے۔ نیلے ٹک کے نشان کےہونے کا مطلب ہے کہ یہ اکاونٹ وری فائیڈ ہے۔ وائرل ٹویٹر ہینڈل کے آگے نیلا ٹک نہیں لگا تھا جس سے واضح ہے کہ نکلی ٹویٹر ہینڈل ہے۔
@republicTv, @republic
ہم نے رانا ایوب کے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ کی بھی تفتیش کی لیکن ہمیں ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔ ہم نے رپبلک ٹی وی کے اصل ٹویٹر ہینڈل کی بھی جانچ کی پر ہمیں کہیں بھی ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔
رانا نے خود 22 اپریل 2018 کو اپنے ایک فیس بک اکاؤنٹ سے اس وائرل ٹویٹ کو خارج کرتے ہوئے ایک پوسٹ بھی کی جسے آپ یہاں دکھا جا سکتا ہے۔
رانا ایوب نے گزشتہ روز اس خبر کے پھر سے وائرل ہونے پر 10 جون کو ٹویٹ کر کے دوبارہ اس معاملہ میں وضاحت پیش کی اور کہا کہ یہ خبر بےبنیاد ہے۔ یہ ٹویٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کو انل کمار سری واستو (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک صارف نے پوسٹ کیا تھا۔ ان کے کل 2902 فیس بک فرینڈس ہیں۔
Anil Kumar Srivastava
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ یہ ٹویٹ رپبلک ٹی وی کے ذریعہ نہیں، بلکہ اسی چینل کے پیروڈی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ بعد میں اس اکاؤنٹ کو ڈلیٹ کر دیا گیا۔ رانا نے کبھی بھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اس وائرل ٹویٹ کو خارج کرتے ہوئے ایک پوسٹ بھی کی تھی۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : صحافی اور ایکٹیوسٹ رانا ایوب نے کی ریپسٹ کو پھانسی کی سزا نہ دینے کی بات
- Claimed By : Anil Kumar Srivastava
- Fact Check : جھوٹ