X
X

فیکٹ چیک: امت شاہ نے کاروباری طبقہ کو نہیں بتایا ’منافع خور‘ وائرل ہو رہی کلپ فرضی

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 27, 2019 at 11:55 AM
  • Updated: Jul 10, 2019 at 12:57 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ہندی اخبار کی کترن وائرل ہو رہی ہے، جس میں بی جے پی صدر امت شاہ کے مبینہ بیان کا ذکر ہے۔ اس کے مطابق، ’امت شاہ نے چوری اور منافع خوری کو ملک کے بنیوں کی عادت بتائی ہے‘ ۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ خبر فرضی ثابت ہوتی ہے۔ بی جے پی صدر نے کسی بھی سیاسی ریلی یا عوامی خطاب میں بنیا کمیونٹی کو لے کر ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

وائرل پوسٹ میں اخبار کی ایک کٹنگ شیئر کی گئی ہے، جس کی ہیڈلائن ہے، ’چوری اور منافع خوری ملک کے بنیوں کی عادت: امت شاہ‘۔ اخبار کی کٹنگ میں راجستھان کے بوندی میں ہوئی بی جے پی کی ریلی کا ذکر ہے، جس میں انہوں نے کہا، ’ چوری کرنا تو ملک کے بنیا اور کاروباریوں کی عادت ہے، ٹیکس تو چوری کرتے ہی ہیں، ساتھ ہی کسانوں کی بدحالی کی بھی اہم وجہ یہ بنیا اور کاروباری طبقہ ہی ہیں جو سارے منافعے اپنی جیب میں ڈال جاتے ہیں‘۔

پڑتال

جب ہم نے اس اخبار کی خبر کی ہیڈ لائن کو لے کر نیوز سرچ کیا، تو ہمیں کہیں بھی ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس میں امت شاہ نے بنیا کو ’چور‘ اور ’منافع خور‘ کہا ہو۔ پڑتال میں ہمیں پتہ چلا کہ اخبار کی یہ کلپ گزشتہ سال کے آخر میں اسی دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

ٹویٹر پر بھی یہ نیوز کلپ دعوی کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے

اس کے بعد ہم نے ان ویڈ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ٹولس کی مدد سے بی جے پی کے ٹویٹر ہینڈل پر موجود راجستھان کے بوندی میں ہوئی ریلی کا پتہ لگایا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں 3 دسمبر 2018 کو راجستھان کی بوندی میں امت شاہ کی ریلی کی ویڈیو کا لائو لنک ملا۔ شاہ کے مبینہ دعوی کے ساتھ وائرل ہوئی سبھی خبریں اسی تاریخ کے بعد کی ہیں۔
Invid

بوندی کی ریلی میں شاہ نے اپنی پوری تقریر میں بنیوں کو لے کر ایسا کچھ نہیں کہا۔ اخبار کی اسی کٹنگ کے باکس میں دو اور خبروں کا  ذکر کیا گیا ہے۔

پہلے باکس میں ’غیر ملکی سرمایہ کاری سے لے کر لوکل کاروباریوں کا ہوگا سفایا‘، ہیڈ لائن کا ذکر ہے، جب کہ دوسرے باکس میں ’مودی نے بھی کاروباریوں کو بتایا تھا چور‘ ہیڈ لائن کے ساتھ ہے۔ بوندی کی ریلی میں شاہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو لے کر بھی ایسا کچھ نہیں کہا۔ دوسرا باکس آئٹم وزیر اعظم مودی کے بیان کو لے کر ہے۔ اخبار کی کترن کے مطابق، ’’ نوٹ بندی کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے کاروباریوں اور بنیوں کا موازنہ لٹیروں سے کیا تھا‘۔

وزیر اعظم  نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے 500 اور 100 روپیے کے نوٹوں پر پابندی لگا دی تھی۔ وزیر اعظم مودی کی پوری تقریر کو یہاں سنا جا سکتا ہے۔

اس تقریر میں وزیر اعظم مودی نے کالے دھن کی وجہ سے ملک میں موجود چیلنجز کا ذکر کیا تھا، نہ کہ کسی خاص کمیونٹی پر تنقید کی تھی۔ مودی نے اپنی پوری تقریر میں کہیں بھی کاروباریوں کا موازنہ ’لٹیروں‘ سے نہیں کیا تھا۔

اختتامیہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں بی جے پی صدر امت شاہ کے نام سے وائرل ہو رہی متعلقہ پوسٹ غلط ثابت ہوتی ہے۔ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بزنس کمیونٹی کے بارے میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں کہا تھا۔

مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : امت شاہ نے کاروباریوں کو نہیں بتایا ’منافع خور
  • Claimed By : FB User-Umesh Chaturvedi Lalan
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later