فیکٹ چیک: آر بی آئی کی طرف سے بینکوں میں لین- دین کا وقت بڑھانے کا دعویٰ گمراہ کن ہے
- By: Umam Noor
- Published: Jun 21, 2019 at 06:48 PM
- Updated: Jul 8, 2023 at 04:44 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک جون سے بینکوں میں شام کے 6 بجے تک لین- دین ہوگا۔ وشواس ٹیم نے اس دعویٰ کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریئل ٹائم گراس سٹیل مینٹ (آر ٹی جی ایس) کے لئے لین- دین کے مقرر وقت کو بڑھایا ہے۔ اب ایک جون 2019 سے آر ٹی جی ایس کے تحت لین- دین کا وقت شام 4:30 سے بڑھ کر شام 6:00 بجے تک کر دیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
رواں سال 30 مئی کو دوکی نندن نام کے ایک فیس بک صارف نے اسے پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ، ’’سرکاری بینک کے ملازمین کی چربی چھٹی، ایک جون سے ملک کے تمام بینکوں میں شام 6 بجے تک ہوگا لین- دین۔ انصاف شروع‘‘۔
پڑتال
ہم نے اپنی پڑتال کی شروعات اس وائرل پوسٹ میں استعمال کئے گئے کی ورڈس (ایک جون سے، بینکوں میں شام 6 بجے تک ہوگا لین- دین) کو گوگل سرچ کرنے سے کی۔
ہمیں ایسی کوئی کئی خبریں ملیں جن میں بتایا گیا ہے کہ آر بی آئی نے عام لوگوں کے لئے آر ٹی جی ایس لین- دین کے مقرر وقت کو دیڑھ گھنٹا بڑھا کر شام 6 بجے تک کر دیا ہے۔
یہاں ایسی ہی کچھ خبروں کو مثال کے طور پر دیا گیا ہے
متعدد ویب سائٹ پر موجود نیوز رپوٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ آر ٹی جی ایس لین- دین کا وقت شام 6 بجے تک بڑھایا گیا ہے۔ بینکوں سے جڑے سارے لین- دین کا وقت نہیں بڑھایا گیا ہے، جیسا کہ اس فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
خبروں کی تصدیق کے لئے ہم آر بی آئی کی آفیشیئل ویب سائٹ پر بھی گئے۔ ہمیں ویب سائٹ پر ایک آفیشیئل نوٹیفیکیشن ملی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ آر ٹی جی ایس کے تحت صارفین کے لین- دین کے وقت کو شام 4:30 سے بڑھا کر شام 6 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، یہ بدلاو ایک جون سے عمل میں آگیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن میں کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ بینکوں سے جڑے تمام لین- دین کے وقت کب شام 6 بجے تک بڑھا دیا ہے۔ جیسا کی وائرل پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔
ہم نے آر بی آئی کی ویب سائٹ پر ایسی دیگر نوٹیفیکشن کو بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جو لین- دین کے وقت میں بدلاو سے متعلق ہو۔ ہمیں ’ماسٹر سرکولر آن کسٹمر سرورسز ان بینک‘ نام سے ایک نوٹیفیکشن ملا۔ اس کے مطابق عام لوگوں اور کاروباری طبقہ کے فائدہ کو دیکھتے ہوئے بینکوں کو ہفتہ کے 5 دنوں میں کم از کم 4 گھنٹے کا پبلک ٹرانزیکش کرنا چاہئے۔ وہیں، ہفتہ کے روز یہ وقت کم از کم 2 گھنٹے ہونا چاہئے۔ اس میں آگے لکھا گیا ہے کہ بینکگ کے لئے کوئی مقرر وقت طے نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق بینک صارفین کو صحیح طریقہ سے جانکاری دے کر اپنی سہولت کے مطابق بزنیس آوورس طے کر سکتے ہیں۔ اس کے مطابق ڈبل شفٹ میں کام ہو، اتوار کی گجہ کوئی دوسری ویکلی چھٹی طے کرنی ہو یا نارمل ویکینڈ کی ہی طرح اتوار کو کام کرنا ہو، یہ سارا کچھ پبلک ٹرانزیکشن کے نارمل ورکنگ آوور کے حساب کے ہی تابع ہیں۔
نان کیش بینکگ ٹرانزیکشن کے لئے بینکنگ کا وقت بڑھانے کے حوالہ کا بھی اس میں ذکر کیا گیا ہے۔ آفیشیئل نوٹیفیکیشن کے مطابق بینک کو کیش کے علاوہ دوسرے لین- دین کے لئے بزنیس آوور کو ایک گھنٹے تک بڑھانا چاہئے۔
ہم نے آر بی آئی کے محکمہ موصولات کے ایک افسر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ، ’’جیسے کہ آفیشیئل نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے، آر بی آئی نے صارفین کے لئے ریئل ٹام گراس سٹیلمینٹ (آر ٹی جی ایس) کے ٹرانزیکشن ونڈو کو بڑھایا ہے‘‘۔
ہم نے اس پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’دیوکی نندن‘ کی پروفائل کی بھی جانچ کی۔ ہم نے اسٹک اسکین ٹول کی مدد سے صارف کی پروفائل کو اسکین کیا۔ ہم نے پایا کہ اس صارف نے پہلے بھی فرضی اور گمراہ کن پوسٹ شیئر کی ہیں۔
نتیجہ : ہماری پڑتال میں اس وائرل پوسٹ کا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔ پوسٹ کا یہ دعویٰ کہ ایک جون سے سبھی طرح کے بینکنگ لین- دین کا وقت شام 6 بجے تک کر دیا گیا ہے، گمراہ کن ہے۔ سچ یہ ہے کہ آر بی آئی نے صرف آر ٹی جی ایس ٹرانزیکشن ونڈو کے مقرر وقت کو بڑھایا ہے۔ ایک جون سے صارفین کے لئے آر ٹی جی ایس لین- دین کے وقت کو شام 4:30 بجے سے بڑھا کر شام 6 بجے تک کر دیا گیا ہے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : آر بی آئی کی جانب سے بیکوں میں لین- دین کا بڑھانے کا دعویٰ
- Claimed By : FB User: देवकी नंदन
- Fact Check : جھوٹ