فیکٹ چیک: سعودی فٹ بالر یاسر الشہرانی کا نہیں ہوا فیفا ورلڈ کپ میں زخمی ہونے کے بعد انتقال، پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ خبر فرضی ہے، یاسر الشہرانی ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ قطر میں چل رہے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہوئے میچ میں سعودی عرب کے فٹبال کھلاڑی یاسر الشہرانی کو زبردست چوٹ آئی ہے اسی بیچ کچھ سوش میڈیا صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے یاسر الشهرانی کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ خبر فرضی ہے، یاسر الشہرانی ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ سعودی کھلاڑی یاسر الشہرانی میچ میں اندرونی خون بہنے کے باعث زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

گلف ٹوڈے کی ویب سائٹ پر 22نومبر کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے میچ میں سعودی عرب کے فٹبالر یاسر الشہرانی شدید زخمی ہوگئے۔ میچ کے اضافی وقت کے دوران یاسر سعودی عرب کے گول کیپر کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے بعد یاسر کئی منٹ تک زمین پر گرے رہے۔

رائٹرس کی 23 نومبر کی خبر کے مطابق، ’سعودی عرب کے ’ڈفینڈر‘ یاسر الشہرانی کا ورلڈ کپ ممکنہ طور پر ختم ہو گیا ہے کیونکہ منگل کو ارجنٹائن کے خلاف گروپ سی میں 2-1 سے فتح کے دوران ان کی انجری کے بعد ان کی سرجری ہوئی ہے۔ سعودی فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “یاسر الشہرانی کی ریاض کے نیشنل گارڈ ہسپتال میں پنیکرائٹک گلینڈ کی کامیاب سرجری ہوئی‘۔

سعودی عرب کے قومی فٹ بال ٹیم کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر 23 نومبر کا ایک ٹویٹ بھی ملا۔ ٹویٹ میں لکھا ہے، ’’”یاسر الشہرانی” کی کامیاب سرجری ہوئی – شکر ہے‘۔

https://twitter.com/SaudiNT/status/1595453245593362432

اکسپریس ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی آج یعنی 24 نومبر کی خبر کے مطابق، ’منگل کے میچ کے دوران الشہرانی سعودی گول کیپر محمد ال اویس سے ٹکرائے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں طرف چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حالاںکہ ان کی کامبیان سرجری ہوئی ہے۔

سعودی گیزیٹ کی ویب سائٹ پر بھی ہمیں اسی معاملہ سے متعلق خبر ملی، لیکن یہاں بھی یاسر کے اسپتال میں زیر علاج ہونے سے جڑی ہی معلومات دی گئی ہے۔ خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

یاسر الشہرانی کی صحت سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے سعودی عرب کے صحافی حادی الشریف سے رابطہ کیا اور وائرل انہوں نے ہمیں بتایا کہ یاسر کا ریاض کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے ہمیں ساتھ یاسر کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جسے 23 نومبر کو سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیمس کی ویری فائڈ ہینڈل پر ٹویٹ کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/SaudiNT/status/1595200603701248000

جريدة الوطن السعودية کے صحافی سُعود حافظ نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق دی کہ وائرل خبر مکمل طور پر افواہ ہے، یاسر الشہرانی کا انتقال نہیں ہوا ہے۔

اس وائرل افواہ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق کالیفرنیا کے لاس اینجلس سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ خبر فرضی ہے، یاسر الشہرانی ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts