X
X

فیکٹ چیک: ویڈیو وائرل میں عرفان پٹھان کے گلے لگ رہی خاتون ان کی والدہ نہیں، بلکہ اہلیہ ہیں

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عرفان پٹھان کے ساتھ نظر آ رہی خاتون ان کی والدہ نہیں بلکہ ان کی بیوی صفا بیگ ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا دعویٰ جھوٹا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 19, 2024 at 04:54 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کرکٹر عرفان پٹھان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرکٹ کے میدان میں ایک خاتون کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ خاتون عرفان پٹھان کی والدہ ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عرفان پٹھان کے ساتھ نظر آ رہی خاتون ان کی والدہ نہیں بلکہ ان کی بیوی صفا بیگ ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا دعویٰ جھوٹا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا، ’’عرفان پٹھان اپنی ماں کے ساتھ۔ انڈیا جیت گئے فائنل۔”۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے میں نے سب سے پہلے گوگل لینز کے ذریعے وائرل ویڈیو کو تلاش کیا۔ تلاش کے دوران ہمیں یہ ویڈیو مفضل وہرہ کے تصدیق شدہ ایکس ہینڈل پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، عرفان پٹھان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون ان کی بیوی ہیں۔

اس بنیاد پر ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور 14 جولائی 2024 کو کرکٹ ٹائمز نامی ویب سائٹ پر اس ویڈیو سے متعلق ایک آرٹیکل ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ‘ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلو سی ایل) 2024 کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کے خلاف جیتنے کے بعد عرفان پٹھان اور ان کی اہلیہ کے درمیان دل کو چھو لینے والا لمحہ۔ یہ خبر ’دی کرکٹ لاؤنج‘ کی ویب سائٹ پر بھی پڑھی جا سکتی ہے۔

کئی خبروں میں ہمیں عرفان پٹھان اور ان کی اہلیہ صفا بیگ کی تصویریں ملیں، یہاں بھی ان کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں ان کی اہلیہ ہی ہیں۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے تصدیق کے لیے ہم نے اپنے ساتھی دینک جاگرن میں اسپورٹس کو کوور کرنے والے کارسپانڈینٹ ابھیشیک ترپاٹھی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا، اس ویڈیو میں عرفان پٹھان کی بیوی صفا بیگ ہیں۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ اس صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ فرضی ہے۔ عرفان پٹھان کے ساتھ نظر آر ہی خاتون ان کی والدہ نہیں بلکہ ان کی اہلیہ صفا بیگ ہیں۔

  • Claim Review : یہ خاتون عرفان پٹھان کی والدہ ہیں۔
  • Claimed By : FB User- Farhan Holy
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later