نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ زائرہ وسیم، فرحان اختر اور روہت سراف کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کو الوداع کہہ چکی اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری کر لی ہے۔ قابل غور ہے کہ بالی ووڈ فلم دنگل سے مشہور ہوئی اداکارہ زائرہ وسیم نے رواں سال جون میں بالی ووڈ چھوڑنے کا انکشاف اپنی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ کیا تھا۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ وائرل ہو رہی تصویر زائرہ کے بالی ووڈ چھوڑنے سے پہلے کی رواں سال فروری کی ہے۔
وائرل پوسٹ میں ایک بیچ پر کھڑی اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ زائرہ وسیم ، فرحان اختر اور روہت سراف کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ’’پرینکا چوپڑا کے ساتھ نیلی لنگی میں جو لڑکی کھڑکی ہے وہ زائرہ وسیم ہے جو کچھ روز قبل مذہب اسلام کے نام پر بالی ووڈ چھوڑ رہی تھی کیوں کہ اسلام مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ آج پرینکا چوپڑا کے ساتھ فلم مل جانے سے مذہب اور اسلام سب در کنار ہو گئے اور فلموں میں پھر سے داخل ہو گئی۔ 2019/2020 میں آنے والی ہے نئی فلم کا پوسٹر ہوا جاری۔
اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور پھر اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ جانچ میں ہم نے پایا کہ اس تصویر کو 8 ستمبر کو پرینکا چوپڑا نے اپنے ویری فائڈ انسٹاگرام اکاونٹٹ سے شیئر کیا تھا۔ پرینکا نے اس پوسٹ کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ فلم ’دا اسکائی ایز پنک‘ کا پریمیئر ٹورنٹ انٹرنیشنل فیسٹیول میں 13 ستمبر کو ہوگا۔
مزید تفتیش پر ہمیں روہت سراف کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان کی اور زائرہ وسیم کی ایک تصویر ملی جس میں زائرہ نے وہی کپڑے پہنے ہیں جو پرینکا چوپڑا کے ساتھ والی تصویر میں پہنے تھے۔ یہ تصویر روہت نے 9 مارچ کو شیئر کی تھی۔
خبر کی تصدیق کے لئے زائرہ وسیم کے سابق مینجر میتھل سے رابطہ کیا جنہوں نے واضح کیا کہ یہ تصویر فروری کی ہے جب وہ ’دا اسکائی ایز پنک‘ کی شوٹنگ انڈمان میں کر رہی تھیں۔
جون 30 کو زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ کر کے بالی ووڈ کو الوداع کہنے کی بات کی تھی۔ صاف ہے کہ یہ تصویر اس سے پہلے کی ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے فرحان اختر سے بات کی جنہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ تصویر زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے سے پہلے کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس فلم میں فرحان زائرہ کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف رشی سنگھ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے ایک مخصوص آئیڈولاجی کی جانب انہیں متوجہ پایا۔
نتیجہ: وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر فروری کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو فرضی حوالے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں