وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو ہندوستانی گلوکارہ پرینکا باروے کا ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پرینکا باروے نے وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا بلیک اینڈ وہائٹ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں خاتون گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پاکستان کی مشہور خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو ہندوستانی گلوکارہ پرینکا باروے کا ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پرینکا باروے نے وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’محترمہ اقلیم آختر عرف جنرل رانی صاحبہ کی یادگار ویڈیو پاکستان کی تاریخ کی طاقتور ترین خاتون جسکے اشارہ آبرو پہ کورکمانڈر کی سلیکشن ہوا کرتی تھی پاکستان کی تاریخ کی واحد سویلین خاتون جو کور میٹنگز میں بھی بیٹھا کرتی تھی نایاب ترین ویڈیو نوجوانوں کے لیے‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو پرینکا باروے نام کے ایک ویری فائڈ فیس بک پیج پر 28 ستمبر 2018 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن میں لتا منگیشر کو ان کی یوم پیشدائش کی مبارکباد دی گئی ہے۔
پرینکا باروے کی فیس بک پروفائل کے مطابق وہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیں۔
ہمیں یہی ویڈیو پرینکا کے انسٹاگرام پروفائل پر بھی ملا۔ ان کے انسٹاگرم پر ہمیں اور بھی دیگر ویڈیو ملے جس میں انہیں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پرینکا کی فیس بک پروفائل پر 30 اپریل 2019 کو اسی وائرل دعوی کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے پرینکا باروے سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو گزشتہ دو تین سالوں سے اسی فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ میں نے فیس بک پر بھی اس دعوی کو فرضی بتایا تھا‘۔
پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو ہندوستانی گلوکارہ پرینکا باروے کا ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پرینکا باروے نے وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں