فیکٹ چیک: ویڈیو میں نظر آرہا جانور نہیں ملا ہے ہندوستانی سرحد پر، فنکار کی آرٹ کو دی جا رہی ہے فرضی کہانی کی شکل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی فرضی پایا۔ وائرل ویڈیو میں جو جانور نظر آرہا ہے وہ اصل نہیں بلکہ جوزیف روب کوبوسکائے نام کے اسکلپٹر کی فنکاری ہے۔ ویڈیو کو ساتھ جو کہانی وائرل کی جا رہی یہ وہ بھی فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بڑی سی جانور نما چیز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں بیکگراؤنڈ میں جانور کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارف دعوی کر رہے ہیں کہ یہ جانور ہندوستانی سرحد کے ملحقہ علاقے میں اس عجیب الخلقت جانور کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی فرضی پایا۔

وائرل ویڈیو میں جو جانور نظر آرہا ہے وہ اصل نہیں بلکہ جوزیف روب کوبوسکائے نام کے اسکلپٹر کی فنکاری ہے۔ ویڈیو کو ساتھ جو کہانی وائرل کی جا رہی یہ وہ بھی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف نے ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے لکھا، ’ سیالکوٹ۔ بھارتی بارڈر سے ملحقہ علاقے میں عجیب الخلقت جانور کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے۔ جانور کا منہ کتے کی طرح اور جسم انسان سے ملتا جلتا ہے۔ عجیب الخلقت جانور کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیوکو ان ویڈ ٹول میں ڈالا اور متعدد کی فریمس نکال کر انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو سے متعلق پرتگالی زبان کی ایک خبر ملی۔ 14 جون 2021 کو اوکوریو نام کی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہوئی اس خبر میں بتایا گیا کہ امریکہ میں ایک ٹرک سے ٹکرا کر زخمی ہوئے ایک ویرولف کی کہانی وائرل ہو رہی ہے وہ پوری طرح فرضی ہے۔ جو ویڈیو میں نظر آرہا جانور ہے وہ اصل نہیں بلکہ امریکہ سے تلعق رکھنے والے فنکار جوزیف روب کبوسکائی کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔ مکمل آرٹیکل یہاں دیکھیں۔

تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے انسٹاگرام پر فنکار جوزیف راب کوبسکائی کو سرچ کیا اور ہمیں ان کا انسٹاگرام ہینڈل ملا۔ وائرل ویڈیو ہمیں ان کی پروفائل پر 27 نومبر 2020 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ہیش ٹیگ ایس ایف ایکس میک اپ لکھا ہوا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CIFB494Dc6y/

فنکار کبوسکائی کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر اور بھی تصاویر اور ویڈیو ملے جس میں اسی اسکلپچر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں ان کی پروفائل اسکیننگ میں ہمیں ان کے کام سی جڑی متعدد فنکاری بھی حاصل ہوئی جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس قسم کی فنکاری کے ماہر ہیں۔ وہیں ان کی بایو کے مطابق وہ ایک آزادنہ اسکلپٹر آرٹسٹ ہیں۔

فنکار کبوسکائی کے فیس بک پروفائل اسکیننگ سے ہمیں پتہ چلا کہ وہ فلموں کے لئے اسکلپچر تیار کرتے ہیں اور ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق متعدد پوسٹ ملیں۔ انہیں میں ایک ویڈیو بھی ملا جس میں ہمیں وہی جانور نظر آیا جس کے ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اسکلپچر کو واش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں 11جون 2021 کو شیئر کئے گئے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے
‘‘Getting ready to prove to the people of Argentina and Brazil this is fake’’.

مزید تصدیق کے لئے ہم نے فنکار جوزیف کبوسکائے سے انسٹاگرام کے ذریعہ رابطہ کیا۔ اور وائرل ویڈیو کے بارے میں انہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی تخلیق ہے۔ کسی نے ان کے کام کو چوری کر اس طرح غلط حوالے کے ساتھ وائرل کر دیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف متین خان کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق کراچ پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی فرضی پایا۔ وائرل ویڈیو میں جو جانور نظر آرہا ہے وہ اصل نہیں بلکہ جوزیف روب کوبوسکائے نام کے اسکلپٹر کی فنکاری ہے۔ ویڈیو کو ساتھ جو کہانی وائرل کی جا رہی یہ وہ بھی فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts