فیکٹ چیک: وائرل ہو رہے ویڈیو میں انگلینڈ کے کرکٹر جانی بیرسٹو نہیں ہیں

نئی دہلی  (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک غیر ملکی شخص کو بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اسلام قبول کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ لکھے ڈسکرپشن میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ شخص انگلینڈ کے کرکٹر جانی بیرسٹو ہیں۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص جانی بیرسٹو نہیں ہیں۔

دعویٰ

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غیر ملکی شخص نے سبز رنگ کا صافہ باندھا ہے اور وہ یہ بتا رہے ہیں کہ وہ انگلینڈ کے رہنے والے ہیں اور اسلام قبول کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ایک تصویر بھی لگی ہے جس میں جانی بیرسٹو کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص جانی بیرسٹو ہیں اور انہوں نے اسلام قبول کیا ہے… دیکھ لو دنیا کے نادانوں میرے محمد عربی کا دین اسلام ایک سچہ مذہب ہے اس کے خلاف تم چاہے جتنی افواہ پھیلاتے رہو لیکن یہ اسلام دنیا کے گھر گھر تک داخل ہو کر رہے گا اور دنیا کے جھوٹے مذاہب کا خاتمہ ہو کر رہےگا… سب کہو ماشا اللہ …..‘‘۔

فیکٹ چیک

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈھونڈا اور پھر اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر ڈال کر اس ویڈیو کے کی فریمس سرچ کرنے پر ہمیں پتہ لگا کہ یہ تصیور اور ویڈیو 2018 میں پاکستان میں سب سے پہلے وائرل ہونا شروع ہوا تھا۔ اس وقت پاک کیپشن ڈاٹ نیٹ نام کی ایک ویب سائٹ میں اس خبر کا فیکٹ چیک کیا تھا اور اسے 4 جنوری 2018 شائع کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جانی بیرسٹو کے اسلام قبول کرنے والی خبر فرضی ہے۔

ہم نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے بیرسٹو کے تمام سوشل میڈیا ہینلڈس کی اسکیننگ کی جیسے فیس بک اور ٹویٹر اور ان ہینڈلس پر دئے گئے کی ورڈس کے ساتھ سرچ کیا پر ہمارے ہاتھ کوئی خبر نہیں لگی۔

جانی کو ہم نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں پوچھا، جس کے رپلائی کا ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں۔ ہم نے جانی بیرسٹو کے قریبی سے بھی بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ ویڈیو میں موجود شخص جانی بیرسٹو نہیں ہیں۔

وائرل ویڈیو میں موجود شخص اور جانی بیرسٹو کی آواز اور بولنے کے لہجہ میں بھی فرق ہے جو آپ نیچے خود  سن سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کو خان پانی پت نام کے ایک صارف نے ’قرآن کا پیغام ساری انسانیت کے نام‘ سبھی اپنے 100 فرینڈس ایڈ کریں‘۔ پیج پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس پیج کے کل 23,9,300  ممبرس ہیں۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ شیئر کی جا رہی خبر فرضی ہے۔ وائرل ہو رہے ویڈیو میں موجود شخص انگلینڈ کے کرکٹر جانی بیرسٹو نہیں ہیں۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts