وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ وائرل دعوی اور ویڈیو دونوں ہی فرضی نکلا۔ پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو سافٹ ویئر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک طیارے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں طیارے کو کریش لینڈنگ کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارہ کے اوپر گروڑ انڈونیشیا لکھا ہوا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو وائرل کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ انڈونیشیا میں ایک جہاز کے ساتھ ایسا حادثہ ہوا۔ اس میں مصافرین کی جان بال بال بچی۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ وائرل دعوی اور ویڈیو دونوں ہی فرضی نکلا۔ پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو سافٹ ویئر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’انڈونیشیا کا جہاز مصافر کے ساتھ بال بال بچا‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے انٹرنیٹ پر موجود آن لائنس ٹولس کا استعمال کیا۔ ان ویڈ ٹول میں وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کر کے کچھ کی گریبس نکالے۔ پھر انہیں سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں 2 مئی 2020 کو اپ لوڈ ایک ویڈیو ملا۔ اس میں وائرل ویڈیو والا فوٹیج بھی شامل تھا۔ یوٹیوب پر موجود اس ویڈیو کے بارے میں لکھا گیا
This is only in the flight simulation. This situation is not real!
یعنی یہ ویڈیو اصل نہیں ہے۔ یہ صرف ایک فلائٹ سمولیشن ہے، یعنی کہ اسے کمپیوٹر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اصل میں ایسے حالات نہیں ہیں۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے سائبر سکیورٹی ماہر سنی وگھیلا سے رابطہ کیا۔ ان کے ساتھ وائرل ویڈیو کو شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو فرضی ہے۔ انٹرنیٹ پر کئی ایسے سافٹ ویئر ہیں،جن کی مدد سے ایسے ویڈیو بنائے جا سکتے ہیں۔
اب ہمی یہ جاننا تھا کہ فرضی پوسٹ کرنے والا صارف کون ہیں۔ فیس بک صارف شاہ رخ خان رفیق کی سوشل اسکیننگ سے پتہ چلا کہ صارف ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ اس کے چار ہزار سے زیادہ دوست ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ وائرل دعوی اور ویڈیو دونوں ہی فرضی نکلا۔ پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو سافٹ ویئر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں