X
X

فیکٹ چیک: گیس اسشین پر ملازم کی یہودیوں سے بحث یہ ویڈیو امارات کا نہیں بلکہ نیو جرسی کا ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کا نہیں بلکہ امریکہ کے نیو جرسی شہر کا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 22, 2024 at 03:05 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پٹرول پمپ پر ملازم یہودیوں کو پٹرول دینے دینے سے منع کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کا ہے جہاں بنگالی ورکر نے اسرائیلی شہریوں کو غزہ میں جاری مظالم کیخلاف پٹرول ڈالنے سے انکار کردیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کا نہیں بلکہ امریکہ کے نیو جرسی شہر کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’امارات: پٹرول پمپ پر کام کرنے والے بنگالی ورکر نے اسرائیلی شہریوں کو غزہ میں جاری مظالم کیخلاف پٹرول ڈالنے سے انکار کردیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ترکیہ کی ویب سائٹ کے انسٹاگرام ہینڈل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 8 اگست کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اور ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ امریکی ریاست نیو جرسی کا معاملہ ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ترکیہ کے یوٹیوب چینل پر بھی نیو جرسی کے حوالے سے اپلوڈ ہوا ملا۔

https://twitter.com/SagciGazete/status/1820829483571482668

وائرل ویڈیو میں ہمیں گیس اسٹیشن پر فیول 4 لکھا ہوا نظر آیا۔ گوگل میپس پر نیو جرسی کے فیول 4 اسٹیشنس کو سرچ کئے جانے پر ہمیں ہوبہو وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے فریسم ملے، جنہیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکتا ہے کہ پٹرول پمپ پر موجود ملازم بنگلی تھے یا یہ ویڈیو کتنا پرانا ہے۔ حالاںکہ یہ واضح ہے کہ مذکورہ ویڈیو امارات کا نہیں ہے۔

وائرل ویڈیو کو متحدہ عرب امارات کے حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے، ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے امارات سے تعلق رکھنے والی صحافیہ ثانیہ عزیز س رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو امارات کا نہیں ہے۔

گمرا ہے کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کا نہیں بلکہ امریکہ کے نیو جرسی شہر کا ہے۔

  • Claim Review : یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کا ہے جہاں بنگالی ورکر نے اسرائیلی شہریوں کو غزہ میں جاری مظالم کیخلاف پٹرول ڈالنے سے انکار کردیا۔
  • Claimed By : FB User- Zarina Qudrat Ali
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later