X
X

فیکٹ چیک: جعلی پیر بابا کے پکڑے جانے کا یہ ویڈیو بھارت نہیں، پاکستان کا ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: May 30, 2024 at 04:50 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک قبر کھودتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک شخص قبر میں کچھ اشیاء کے ساتھ آرام سے لیٹا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ہندوستان کا ویڈیو ہے اور یہ پیر بابا اپنی قبر کے نیچے بیٹھ کر لوگوں کو آواز لگاتا تھا اور ان کو دھوکہ دیتا تھا۔ جب پولیس کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے قبر کھود دی اور یہ پیر بابا نکل آیا۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ جعلی پیر پکڑے جانے کا یہ وائرل ویڈیو سیالکوٹ، پاکستان کا ہے۔ اس ویڈیو کو پہلے بھی بھارت سے جوڑ کر گمراہ کن دعووں کے ساتھ پھیلایا جا چکا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا کہ ’’پیر صاحب جب عقیدت مندوں کو پکارتے تھے تو قبر سے جواب دیتے تھے۔ جب پولیس کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے پیر صاحب کو آواز کے ساتھ قبر سے نکالا۔
#insta #india #instalike #viralpost”۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے کی ورڈ کے ساتھ گوگل اوپن سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں یہ ویڈیو 6 اپریل 2021 کو ’کیو بی 7‘ نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، جعلی پیر کا یہ معاملہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سامنے آیا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور وائرل ویڈیو کو پاکستان کے 24 نیوز ایچ ڈی کے تصدیق شدہ یوٹیوب چینل پر اکسکلوسیو پایا۔ 15 فروری 2020 کو یہاں اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ‘یہ کیس پاکستان کے سیالکوٹ کا ہے۔ جہاں ایک شخص نے قبر میں کمرہ بنا رکھا تھا اور وہ قبر میں بیٹھ کر ‘کالا جادو’ کرنے کے لیے لوگوں سے پیسے لیتا تھا۔ اس شخص نے لوگوں کو یہ کہہ کر دھوکا بھی دیا تھا کہ وہ 40 دن تک بغیر کچھ کھائے پیے قبر میں رہے گا، لیکن وہ قبر میں تمام سہولیات کے ساتھ رہ رہا تھا اور اس نے قبر کے اردگرد سرنگیں بھی کھودی ہوئی تھی۔

وائرل پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس پیج کے آٹھ ہزار سے زیادہ ممبرز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ جعلی پیر پکڑے جانے کا یہ وائرل ویڈیو سیالکوٹ، پاکستان کا ہے۔ اس پرانی ویڈیو کو بھارت سے جوڑ کر گمراہ کن دعووں کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later