فیکٹ چیک: آندھر پردیش کی تقریب کو دبئی کا بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Aug 1, 2019 at 04:16 PM
- Updated: Aug 2, 2019 at 10:52 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں برقع پہنے کچھ خواتین کو بھجن گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سعودی عرب کے روایتی لباس میں کچھ عادمیوں کو بھی گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ یہ ویڈیو دبئی کی ایک مسجد کا ہے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ اصل میں یہ ویڈیو ہندوستان کے آندھرپردیش کے اننت پور ضلع میں واقع سائی آشرم کا ہے جہاں 10 جولائی 2012 کو تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں حصہ لینے مشرق وسطی کے متعدد ممالک سے لوگ شرکت کرنے پہنچے تھے۔
دعویٰ
وائرل پوسٹ میں برقع پہنے کچھ خواتین کو بھجن گاتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کچھ مردوں کو بھی گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مردوں نے سعودی عرب کا ریاوتی لباس پہنا ہوا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو دبئی کی ایک مسجد کا ہے۔ پوسٹ میں کیپشن لکھا ہے ’’دبئی میں مسلم خواتین نے نئی پہل کرتے ہوئے مسجد میں رام بھجن پیش کیا اور ان کے شیخ شوہروں نے ان کا ساتھ دیا…!! ہندوستان میں ہوتا تو فتوی جاری کر دیا ہوتا اب تک…!! جے شری رام‘‘۔
فیکٹ چیک
پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو ٹھیک سے دیکھا۔ ویڈیو 4 منٹ کا ہے اور ویڈیو کے ختم ہونے پر سائی بابا کی تصویر آتی ہے۔
ہم نے پڑتال شروع کی اور اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر ڈال کر اس کے کی فریمس نکالے، پھر انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس سرچ میں ہمارے ہاتھ 22 اگست 2017 کو اپ لوڈ ہوا ایک ویڈیو لگا جس کا کیپشن تھا ’’شری ستیہ سائی بابا بھجن‘‘۔
ہم نے اس کے بعد اس تصویر کو دوبارہ سے ستیہ سائی بابا کی ورڈس کے ساتھ گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ اس بار ہمارے ہاتھ 30 دسمبر 2012 یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ایک ویڈیو لگا جس کا کیپشن تھا۔ ’’ مشرق وسطی سے عرب عقیدتمندوں کے ذریعہ ستیہ سائی بابا بھجن‘‘۔ اس ویڈیو کا تفصیلی ڈسکرپش تھا ’’بھگوان ستیہ سائی بابا ایک آسمانی اوتار ہیں اور 185 ممالک میں ان کے لاکھوں پیروکار ہیں جو تمام مذاہب میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ ویڈیو مشرق وسطی کے عرب عقیدت مندوں کی عقیدت مند موسیقی کی ایک تالیف ہے‘‘۔ اس ڈسکرپشن میں کہی بھی اس تقریب کی جگہ کی وضاحت نہیں ہے۔
اس کے بعد ہم نے مناسب کی ورڈس کو گوگل پر سرچ کیا تو سب سے اوپر ہمیں 1 گھنٹے 4 منٹ کا ویڈیو ملا جس کی سرخی تھی
SARVA DHARMA SWAROOPA SAI ” – ARABIAN CHOIR
اس ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا تھا ’’مشرق وسطی اور خلیجی ممالک میں سائی تنظیم کے ذریعہ نکالی گئی ایک یاترا میں بحرین ، ایران ، کویت ، عمان ، قطر ، سعودی عرب ، شام ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے عقیدت مندوں نے شکرت کی تھی‘‘۔ “یہ ویڈیو 17 جولائی 2012 میں اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
ہم نے مزید تصدیق کے لئے آندھر پردیش کے اننت پور ضلع میں واقع سائی آشرم میں فون کیا تو ہماری بات ان کے پی آر او مینجر سے ہوئی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ اصل میں یہ ویڈیو آندھر پردیش کے اننت پور ضلع میں واقع سائی آشرم کی ہے جہاں 10 جولائی 2012 کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں شکرت کرنے مشرق وسطی کے تمام لوگ آئے۔ یہ ویڈیو کسی مسجد کا نہیں بلکہ ان کے سائی آشرم کا ہے۔
اس پوسٹ کو چراگ سنہ پرمار نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا جسے اس پوسٹ کے شائع ہونے تک 2500 سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا گیا ہے۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو دبئی کی مسجد کا نہیں ہے۔ اصل میں یہ ویڈیو آندھر پردیش کے اننت پور ضلع میں واقع سائی آشرم کا ہے جہاں 10 جولائی 2012 کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں حصہ لینے مشرق وسطی سے لوگ آئے تھے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : دبئی میں مسلم خواتین نے نئی پہل کرتے ہوئے مسجد میں رام بھجن پیش کیا
- Claimed By : FB User- Chirag Sinh Parmar
- Fact Check : جھوٹ