X
X

فیکٹ چیک: امیتابھ بچن کا یہ ویڈیو کووڈ19 سے متاثر ہونے کی وجہ سے نانا وٹی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کا نہیں ہے

کورونا وائرس کے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے نانا وٹی اسپتال میں داخل ہوئے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے پیغام کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہا ویڈیو پرانا ہے، جسے گزشتہ روز کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جسے لے کر دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ممبئی کے نانا وٹی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں ناناوٹی اسپتال کےتمام میڈیکل اسٹاف کے کام کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی گمراہ کن نکلا۔ امیتابھ بچن کا یہ ویڈیو پرانا ہے، جس میں انہوں نے کورونا وائرس وبا کے دوران ناناوٹی اسپتال کے میڈیکل اسٹاف کا کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکاریہ ادا کیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’بھارت نیوز91‘ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا
Amitabh Bachchan ने Nanavati Hospital से दिया Video Message

پڑتال

امیتابھ بچن نے 11جولائی کو اپنے ٹویٹر کے ذریعہ خود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’میرا کووڈ 19 ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے اور میں اسپتال میں داخل ہوں۔ ہم نے سبھی محکمہ کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔ ہمارے خاندان اور دیگر اسٹاف کا ٹسٹ ہو چکا ہے اور ریزلٹ کا انتظار ہے۔ میں ان سبھی سے ٹسٹ کرائے جانے کی گزارش کرتا ہوں جو گزشتہ روز دس دنوں کے دوران میرے آس پاس رہے ہیں‘‘۔

امیتابھ بچن 11 جولائی کو رات دس بج کر 55 منٹ پر اپنے فیس بک پروفائل پر بھی انہوں نے اس معلومات کو شیئر کیا ہے۔

وائرل ہو رہے ویڈیو کو 12 جولائی کو دپہر 1 بج کر 47 منٹ پر ’نانا وٹی اسپتال سے امیتابھ نچن کا پیغام‘ بتا کر شیئر کیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد نانا وٹی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد امیابھ بچن نے یہ ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سوشل میڈیا سرچ اور نیوز سرچ کا سہارا لیا، لیکن ہمیں کہیں بھی ایسی معلومات نہیں ملی، جس میں امیتابھ بچن کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کئے جانے کا ذکر ہو۔

حالاںکہ، سرچ کے دوران ہمیں ’اسکرین گرافیا انٹرٹینمنٹ کا اڈا‘ نام کے یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو ملا، جسے 23 اپریل 2020 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’امیتابھ بچن نے کورونا واریئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سفید کوٹ میں بھگوان اسپتال میں کام کر رہے ہیں‘‘۔ ویڈیو میں امیتابھ بچن کو نانا وٹی اسپتال میں کام کر رہے ڈاکٹرس اور تمام میڈیکل اسٹاف کو کورونا وائرس کے چیلنجنگ وقت میں کام کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرس کو بھگوان کا اوتار بتاتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی لوگ اس مشکل وقت میں بےحد قابل تعریف کام کر رہے ہیں۔ آپ سب ایشور کے روپ ہیں اور ایشور آپ کی حفاظت کریں گے‘‘۔

امیتابھ بچن کے ناناوٹی اسپتال میں میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اسی پرانے ویڈیو کو گزشتہ روز کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں انہیں نانا وٹی اسپتال کا ذکر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اسلئے سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو ان کے استپال میں داخل ہونے کے بعد جاری کئے گئے ویڈیو پیغام مان کر شیئر کرنا شروع کر دیا۔

اے بی پی اسمیتا کے ویری فائڈ یو ٹیوب ہینڈل پر 23 اپریل 2020 کو اپ لوڈ کئے گئے ویڈیو بولیٹن میں گجرات میں لگے اسے بل بورڈ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کا ذکر امیتابھ بچن نے اپنے ویڈیو میں کرتے ہوئے ڈاکٹرس سمیت دیگر میڈیکل اسٹاف کی تعریف کی تھی۔

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کو لے کر امیتابھ بچن کے رابطہ عامہ ٹیم سے بات کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ،’ہماری جانب سے کسی بھی ذاتی ویڈیو کو شیئر نہیں کیا جاتا ہے‘۔ ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والے چیف کورسپانڈینٹ سمیتا سریواستو نے بتایا، ’کورونا وائرس پازیٹیو ہونے کےبعد انہیں ممبئی کے نانا وٹی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد امیتابھ بچن کی جانب سے کوئی ویڈیو پیغام نہیں جاری کیا گیا ہے۔ حالاںکہ، اس ویڈیو میں امیتابھ بچن کورونا وائرس سے نپٹنے میں نانا وٹی اسپتال کے ڈاکٹرس اور اسٹاف کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، اسلئے لوگوں نے ان کے ناناوٹی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کا ویڈیومان کر شیئر کرنا شروع کر دیا‘‘۔

سریواستو نے بتایا، ’’ویڈیو میں ان کے ڈریس کو دیکھ کر بھی اندازہ لگایا لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کا نہیں ہے، کیوں کہ وہاں آپ کو ماسک لگانا پڑا ہے‘۔

اس کے بعد ہم نے ممبئی کے ایک سینئر انٹرٹینمنٹ صحافی پراگ چھاپےکر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہ ویڈیو پرانا ہے۔ امیتابھ بچن کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ناناوٹی اسپتال میں بھی داخل ہوئے ہیں اور وائرل ویڈیو میں وہ کورونا وائرس کے دوران نانا وٹی اسپتال کے ہی ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف کی تعریف کر رہے ہیں، اسلئے لوگوں نے اس ویڈیو ان کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کا مان کر شیئر کرنا شروع کر دیا‘‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو بھارت نیوز 91 کو 16768 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: کورونا وائرس کے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے نانا وٹی اسپتال میں داخل ہوئے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے پیغام کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہا ویڈیو پرانا ہے، جسے گزشتہ روز کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد امیتابھ بچن نے جاری کیا ویڈیو
  • Claimed By : FB Page- Bharat News 91
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later