وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2024 کا اسپین کے شہر ویلنشیا کا ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر کئے اپنے جوابی حملہ میں کئی راکیٹ اسرائیل کی جانب چھوڑے۔ اسی کڑی میں متعدد ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں میں ایک ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے جس میں ایک عمارت میں آگ کو لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ مذکورہ ویڈیو اسرائیل پر ہوئے حالیہ حملہ کی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2024 کا اسپین کے شہر ویلنشیا کا ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ایرانی حملے کے بعد یے ایک ہی صاف وڈیو منظر عام پر آئی ہے ملاحظہ فرماٸیں اور شٸیر کریں دل کو ٹھنڈک ملے گا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے میں ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں ٹکٹاک کے لوگو کے ساتھ ایک صارف کے نام کے ساتھ نظر آیا۔
بھارت میں ٹکٹاک بین ہونے کی وجہ سے وی پی این کی مدد سے ہم نے ٹکٹاک پر مذکورہ صارف کو سرچ کیا اور وائرل ویڈیو ہمیں 25 فروری کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کےمطابق یہ ویلینشیا (اسپین کے ایک شہر) کا ویڈیو ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں’ماریو نوفل‘ نام کے ایکس ہینڈل پر شیئر کئے گئے ویڈیو کے کئی ملتے جلتے ویژولز ملے۔ یہاں اس پوسٹ کو 23 فروری 204 کو پوسٹ کیا گیا ہے اور یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، اسپین کے شہر ویلنشیا کی ایک ریائشی عمارت میں آگے لگنے سے چار لوگوں کی جانیں بحق ہو گئی‘۔
وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے فریمس ہمیں اسپین کی نیوز ویب سائٹ آر ٹی وی نوٹیشیا کے یویٹویب چینل پر اپلوڈ ہوئے ویڈیو میں بھی ملے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ویلینشیا کی ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے کا معاملہ پیش آیا جہاں دیکھتے دیکھتے آگ پوری بلڈنگ میں پھیل گئی۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی، پانچ زخمی ہیں اور تقریبا چودہ لوگ گمشدہ ہیں‘‘۔
اسی معاملہ پر بی بی سی کی خبر کے مطابق، ’سپین کے مشرقی بندرگاہی شہر ویلنسیا میں دو رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی یا لاپتہ ہیں۔ آگ جمعرات کی شام شہر کے مرکز کے مضافات میں ایک 14 منزلہ اپارٹمنٹ بلاک میں شروع ہوئی اور بعد میں ایک ملحقہ عمارت تک پھیل گئی، جس نے دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘۔
ہم نے ایکس کے ذریعہ اسپین کے صحافی ڈیوڈ فرنانڈز سے رابطہ کیا اور انہوں نے تفصیلی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ، مذکورہ معاملہ پر سرکاری بیان کے مطابق کچن کے آلات کی خرابی کی وجہ سے آگ لگی تھی جس نے عمارت کو نقصان پہنچا‘‘۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس اکاؤنٹ کو دیڑھ ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2024 کا اسپین کے شہر ویلنشیا کا ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں