X
X

فیکٹ چیک: اسپین کی عمارت میں لگی آگ کے ویڈیو کو کیا جا رہا ایران کے اسرائیل پر ہوئے حملہ سے جوڑ کر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2024 کا اسپین کے شہر ویلنشیا کا ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 22, 2024 at 07:05 PM
  • Updated: Apr 22, 2024 at 07:07 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر کئے اپنے جوابی حملہ میں کئی راکیٹ اسرائیل کی جانب چھوڑے۔ اسی کڑی میں متعدد ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں میں ایک ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے  جس میں ایک عمارت میں آگ کو لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ مذکورہ ویڈیو اسرائیل پر ہوئے حالیہ حملہ کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2024 کا اسپین کے شہر ویلنشیا کا ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ایرانی حملے کے بعد یے ایک ہی صاف وڈیو منظر عام پر آئی ہے ملاحظہ فرماٸیں اور شٸیر کریں دل کو ٹھنڈک ملے گا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے میں ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں ٹکٹاک کے لوگو کے ساتھ ایک صارف کے نام کے ساتھ نظر آیا۔

بھارت میں ٹکٹاک بین ہونے کی وجہ سے وی پی این کی مدد سے ہم نے ٹکٹاک پر مذکورہ صارف کو سرچ کیا اور وائرل ویڈیو ہمیں 25 فروری کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کےمطابق یہ ویلینشیا (اسپین کے ایک شہر) کا ویڈیو ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں’ماریو نوفل‘ نام کے ایکس ہینڈل پر شیئر کئے گئے ویڈیو کے کئی ملتے جلتے ویژولز ملے۔ یہاں اس پوسٹ کو 23 فروری 204 کو پوسٹ کیا گیا ہے اور یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، اسپین کے شہر ویلنشیا کی ایک ریائشی عمارت میں آگے لگنے سے چار لوگوں کی جانیں بحق ہو گئی‘۔

https://twitter.com/MarioNawfal/status/1761004220897972447

وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے فریمس ہمیں اسپین کی نیوز ویب سائٹ آر ٹی وی نوٹیشیا کے یویٹویب چینل پر اپلوڈ ہوئے ویڈیو میں بھی ملے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ویلینشیا کی ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے کا معاملہ پیش آیا جہاں دیکھتے دیکھتے آگ پوری بلڈنگ میں پھیل گئی۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی، پانچ زخمی ہیں اور تقریبا چودہ لوگ گمشدہ ہیں‘‘۔

اسی معاملہ پر بی بی سی کی خبر کے مطابق، ’سپین کے مشرقی بندرگاہی شہر ویلنسیا میں دو رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی یا لاپتہ ہیں۔ آگ جمعرات کی شام شہر کے مرکز کے مضافات میں ایک 14 منزلہ اپارٹمنٹ بلاک میں شروع ہوئی اور بعد میں ایک ملحقہ عمارت تک پھیل گئی، جس نے دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘۔

ہم نے ایکس کے ذریعہ اسپین کے صحافی ڈیوڈ فرنانڈز سے رابطہ کیا اور انہوں نے تفصیلی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ، مذکورہ معاملہ پر سرکاری بیان کے مطابق کچن کے آلات کی خرابی کی وجہ سے آگ لگی تھی جس نے عمارت کو نقصان پہنچا‘‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس اکاؤنٹ کو دیڑھ ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2024 کا اسپین کے شہر ویلنشیا کا ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ویڈیو اسرائیل پر ہوئے حالیہ حملہ کی ہے۔
  • Claimed By : Zeeshan Agha Official
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later