فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص نابینا نہیں تھا، دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ معاملہ سال 2016 میں مکہ میں پیش آیا تھا، حالاںکہ بعد میں پولیس نے اپنی تفتیش میں پایا تھا کہ یہ شخص نابینا نہیں تھا بلکہ چوری کے ارادے سے اس نے یہ جھوٹ بولا تھا۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 22, 2022 at 07:29 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں خوشی سے لوگوں کے لگتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نماز پڑھنے سے ان کی آنکھوں کی روشنی واپس آگئی۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ شخص نابینہ تھا اور مکہ حرم شریف میں نماز پڑھنے کے بعد اس کی آنکھوں کی روشنی واپس آگئی۔ وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ معاملہ سال 2016 میں مکہ میں پیش آیا تھا، حالاںکہ بعد میں پولیس نے اپنی تفتیش میں پایا تھا کہ یہ شخص نابینا نہیں تھا بلکہ چوری کے ارادے سے اس نے یہ جھوٹ بولا تھا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک پیج جہانگیر رپورٹر نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مکہ حرم شریف میں ایک نبینا شک جو مصر شہر کا ریحنے والا ہے ۔ وہ نبینا شک تراوی کی نماز کی آخری رکعت میں سلام پھیرنے کے بعد جب اٹھا کر خدا ہو تو اچانک یوس شک کی آنکھوں کی روشنی آگئی۔ واہ شک چلّا چلکار اللہ کا شکر ادا کر رہا ہے کہتا ہے یا رب تیرا شکر یا رب تیرا شکر.. یہ ہے خدا کا کرشمہ اللہ اکبر بند کریں‘۔
اس ویڈیو کو اب تک دس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور 73 ہزار لوگوں نے یہ پوسٹ لائک کی ہے۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے نے ویڈیو کو کے اسکرین گریب کو ان ویڈ ٹول کی مدد سے نکالا اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اس سے متعلق کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ پھر ہم نے مختلف کی ورڈ کی مدد سے اس خبر کو تلاش کرنے شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ 8 جون 2016 کو دی گئی خبر کے مطابق، ’گزشتہ روز مکہ کی مسجد حرم کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک مصر کا ایک شخص مصری زبان میں یہ کہتے ہوئے خوشی سے جھوم رہا تھا کہ اس کی آنکھوں کی بینائی واپس آگئی اور خدا کا شرک ہے۔ لیکن یہ شرمناک کہانی میں تبدیل ہو گیا کہ وہ شخص بالکل بھی اندھا نہیں تھا، بلکہ ایک پیشہ ور چور تھا جو فون اور بٹوے چھیننے کے لیے موقع کا استعمال کر رہا تھا‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے
یہی خبر ہمیں مدینہ نیوز ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ یہاں خبر میں وائرل ویڈیو کے اسکرین شاٹ کو کوور امیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 7 جون 2016 کو دی گئی خبر میں سعودی سیاحتی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ شخص مصر کا ایک چور تھا۔ خبر میں گئی تفصیل کے مطابق، ’گزشتہ روز ایک شخص کی ویڈیو جس کا دعویٰ تھا کہ اس نے مکہ المکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد اپنی بینائی بحال کر دی ہے، سوشل میڈیا پر پھیل گئی، اور اس کلپ کو لاکھوں افراد نے دیکھا، اور زیادہ تر ناظرین کا دل جیت لیا۔ لیکن کہانی اس طرح ختم نہیں ہوئی، جیسا کہ آج کچھ سعودی سائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ یہ شخص کچھ نہیں بلکہ ایک دھوکے باز اور پیشہ ور چور ہے جو بہت سے نمازیوں، ان کے اسمارٹ فونز اور ان کے بٹوے چرانے میں کامیاب ہوگیا۔ اسی ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ کی عظیم مسجد میں ایک سیاحتی پولیس اہلکار نے اس شخص کے ہاتھ میں گھڑی کی موجودگی کو دیکھا جس سے اس کے حیرت اور غصے میں اضافہ ہوا تو ایک نابینا شخص غیر ضروری گھڑی کیسے پہن سکتا ہے اور تحقیقات کے بعد سعودی ٹورسٹ پولیس کو پتا چلا کہ وہ ایک پیشہ ور مصری چور ہے‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے سعودی عرب کے صحافی الوہیب سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کئی برسوں پرانا معاملہ ہے۔ شروعات میں یہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی حالاںکہ بعد میں اس شخص کو پولیس نے ڈیٹین کر دیا تھا اور وہ شخص نابینا نہیں تھا۔
فرضی پوسٹ کو شئیر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس ویڈیو کو رپورٹر جہانگیر نام کے پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔ اور اس پیج کو 28,922 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ معاملہ سال 2016 میں مکہ میں پیش آیا تھا، حالاںکہ بعد میں پولیس نے اپنی تفتیش میں پایا تھا کہ یہ شخص نابینا نہیں تھا بلکہ چوری کے ارادے سے اس نے یہ جھوٹ بولا تھا۔
- Claim Review : مکہ حرم شریف میں ایک نبینا شک جو مصر شہر کا ریحنے والا ہے ۔ وہ نبینا شک تراوی کی نماز کی آخری رکعت میں سلام پھیرنے کے بعد جب اٹھا کر خدا ہو تو اچانک یوس شک کی آنکھوں کی روشنی آگئی۔ واہ شک چلّا چلکار اللہ کا شکر ادا کر رہا ہے کہتا ہے یا رب تیرا شکر یا رب تیرا شکر.. یہ ہے خدا کا کرشمہ اللہ اکبر بند کریں
- Claimed By : Reporter jhangir
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔