وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی گمراہ کن پایا۔ یہ ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ 2021 کا نیویارک کے میٹرو اسٹیشن کا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک اسٹیشن کے اندر سیلاب کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پیشاور کا بی آر ٹی ریلوے اسٹیشن ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی گمراہ کن پایا۔ یہ ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ 2021 کا نیویارک کے میٹرو اسٹیشن کا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دریائے بی آر ٹی پشاورانٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور اس کے کچھ کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو گیڈی ٹریفک نام کے آفیشئل ٹویٹر ہینڈل پر 2 ستمبر 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا، یہاں ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اسے نیویارک سیلاب کا بتایا گیا ہے۔
اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں وائرل ویڈیو کا ایک فریم نیویارک پوسٹ کی ویب سائٹ پر بھی ملا۔ 1 ستمبر 2021 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’نیویارک کے سب وے اسٹیشن بدھ کی رات پانی میں ڈوب گئے، کیونکہ سیلاب نے پلیٹ فارمز اور سیڑھیوں کو آبشاروں میں تبدیل کر دیا‘۔ وہیں تصویر کے حوالے سے بتایا گیا کہ، ’مین ہٹن کے 28 ویں اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر سیلاب‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
لیٹسٹلی ڈاٹ کام پر بھی ہمیں یہ ویڈیو ستمبر 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر نیویارک میں آئے سیلاب کی ہے۔ اور سیلاب وہاں کے میٹرو اسٹیشن تک پہنچ گیا ہے۔مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
وائرل ویڈیو سے متلعق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے نیوز92 کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو پیشاور کا نہی ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف سلیمان خیل صاب کو 1700 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی گمراہ کن پایا۔ یہ ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ 2021 کا نیویارک کے میٹرو اسٹیشن کا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں