فیکٹ چیک: اکھیلیش یادو کی اعظم گڑھ ریلی کا نہیں، برازیل کا ہے وائرل ویڈیو

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اعظم گڑھ ریلی کے نام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا بھارتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ برازیل کے ویڈیو کو کچھ لوگ انتخابات کے درمیان اعظم گڑھ کا بتا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی ریلی کے نام سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ہزاروں لوگ دیکھے جا سکتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وائرل ویڈیو اعظم گڑھ میں اکھلیش یادو کی ریلی کا ہے۔

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی جانچ کی۔ اعظم گڑھ ریلی کے نام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا بھارتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ برازیل کے ویڈیو کو کچھ لوگ انتخابات کے درمیان اعظم گڑھ کا بتا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف صمد خان نے 22 مئی کو ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس ویڈیو کو اعظم گڑھ کی ریلی سے منسوب کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا، ’’محترم قومی صدر اکھلیش یادو بھیا، اعظم گڑھ کے لوگوں کی محبت اور اعتماد انڈیا اتحاد کو جیت رہا ہے۔‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی ریلی کے نام پر وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے سب سے پہلے کئی کی فریم نکالے۔ پھر انہیں گوگل لینس سے سرچ کیا۔ ہمیں اصل ویڈیو ایک انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر ہوئی ملی۔ 19 اپریل 2024 کو اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو پرتگالی زبان میں برازیل کے باہیا کا بتایا گی ہے۔

اصل ویڈیو ہمیں ایک ویری فائڈ انٹساگرام ہینل پر بھی اپلوڈ ہوئی ملی۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے ایس پی کے ترجمان منوج رائے دھوپچندی سے رابطہ کیا۔ ان کے ساتھ وائرل ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ وائرل ویڈیو اعظم گڑھ ریلی کا نہیں ہے۔

تحقیقات کے اختتام پر فیس بک صارف صمد خان کے اکاؤنٹ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف مظفر نگر، یوپی کا رہنے والا ہے۔ فیس بک پر ایک سیاسی جماعت سے وابستہ اس صارف کو چھ ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اعظم گڑھ ریلی کے نام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا بھارتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ برازیل کے ویڈیو کو کچھ لوگ انتخابات کے درمیان اعظم گڑھ کا بتا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts