وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مصر میں آئے طوفان کا ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ طوفان بپرجوائے سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک میں آئے سمندری طوفان بپرجوائے سے متعلق متعدد ویڈیو اور تصاویر گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل ہو رہیں ہیں۔ اسی ضمن میں ایک طوفان کے ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ یہ بپرجوائے طوفان کا ویڈیو ہے جو کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مصر میں آئے طوفان کا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بھارت گجرات اور پاکستان میں کراچی کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ھوئے طوفان کے مناظر۔ اللہ پاک ملک پاکستان کو ہر آفت سے محفوظ رکھے۔آمین‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب س پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکال کر انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں بی بی سی کے یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو 12 جون 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو مصر میں آئے طوفان کا ہے۔
اسی بنیاد پر مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ٹائمس ناؤ کی ویب سائٹ پر بھی 4 جون 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’مصر کی دار الحکومت قائرہ میں ریت کے طوفان کا منظر‘’۔
العربیہ اردو کی خبر کے مطابق، ’’مصر میں ریت کا طوفان آگیا ہے جس کے باعث کئی گورنریوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ مصری محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ خراب موسم آج جمعہ کی رات تک جاری رہے گا۔ دھند اور بارش کے ساتھ شدید دھول کا طوفان قاھرہ کی فضاؤں پر حاوی رہا۔ حد نگاہ کم ہوگئی۔ خراب موسم کی اس شدید لہر کی بنا پر دارلاحکومت میں ٹریفک شدید متاثر ہوگئی‘‘۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے گجرات کے دینک جاگرن کے صحافی نریندر سے رابطہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ ویڈیو بپرجوائے طوفان کا نہیں ہے۔
سمندری طوفان بپرجوئے کے بارے میں مزید تفصیلات دینک جاگرن کی اس خبر میں پڑھی جا سکتی ہیں۔
اس سے قبل بھی بیپرجوئے طوفان کے نام سے کئی پوسٹس وائرل ہو چکی ہیں۔ آپ ہمارا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مصر میں آئے طوفان کا ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ طوفان بپرجوائے سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں