فیکٹ چیک: آر ایس ایس کے ممبر کے برقع پہن کر پاکستانی جھنڈا لہانے کا دعوی غلط، وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص شراب اسمگلر ہے

برقع پہنے شخص کے آر ایس ایس کا ممبر ہونے کا دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہا ویڈیو غلط ہے۔ آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پولیس نے برقع پہن کر شراب کی اسمگلنگ کرنے والے دو لوگوں کو پکڑا تھا اور اسی معاملہ کے ویڈیو کو آر ایس ایس سے جوڑ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں برقع پہنے ہوئے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص آر ایس ایس کا ممبر تھا، جو برقع پہن کر پاکستان کا جھنڈا لہارا رہا تھا۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ برقع پہنے ہوا یہ شخص شراب کی اسمگلنگ کرنے والے گینگ کا ممبر تھا، جسے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’گولو خان‘ نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’برقع پہن کر پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا تھا یہ آر ایس ایس کا بھڑوا‘‘۔

پڑتال

ان ویڈ ٹول کی مدد سے وائرل ہو رہے ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل رورس امیج سرچ کئے جانے پر ہمیں ای ٹی وی آندھرا پردیش کے ویری فائڈ یو ٹیوب چینل پر سات اگست 2020 کو اپ لوڈ کیا گیا ویڈیو بولیٹن ملا، جس میں وائرل ہو رہے ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کچھ اور لوگوں کو برقع پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جو پولیس کی گرفت میں ہیں۔ بولیٹن کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، آندھرا پردیش کے کرنول ضلع پولیس نے کئی لوگوں کو شراب کی اسمگلنگ کے معاملہ میں گرفتار کیا، جو برقع پہن کر اسمگلنگ کا کام کیا کرتے تھے۔

یہاں سے ملی جانکاری کو کی ورڈ بناتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں تیلوگو زبان کے پورٹل این ٹی وی تیلگو پر 8 اگست 2020 کو شائع خبر ملی، جس میں اس شخص کی تصویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو وائرل ہو رہے ویڈیو میں برقع پہنے ہوئے پولیس کے ساتھ نظر آرہا ہے۔

Source-ntvtelugu.com पर प्रकाशित रिपोर्ट में इस्तेमाल की गई तस्वीर

اس خبر کے مطابق، آندھرا پردیش کے کرنول ضلع سے اسمگلر شراب خریداری کے لئے تیلنگانہ آتے ہیں اور یہاں سے کم قیمت پر شراب خرید کر اسے زیادہ قیمت پر آندھرا پردیش میں بیچتے ہیں۔

وشواس نیوز نے اس معاملہ میں زیادہ تر جانکاری اور وائرل پوسٹ میں کئے گئے فرقہ وارانہ دعوی کی حقیقت جاننے کے لئے کرنول تالوکا کے پولیس انسپیکٹر اوبو لیسو سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا، ’’پولیس نےاس معاملہ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا، جو برقع پہن کر شراب کی اسمگلنگ کیا کرتے تھے۔ یہ دونوں اسمگلر تھے اور انہیں پنچ پلی کے علاقہ سے پکڑا گیا تھا۔ ان کا کسی بھی ادارہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کے پاس سے پولیس نے شراب کی بوتلیں برآمد کی تھی‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف گولو خان کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کا تعلق اترپردیش سے ہے۔

نتیجہ: برقع پہنے شخص کے آر ایس ایس کا ممبر ہونے کا دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہا ویڈیو غلط ہے۔ آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پولیس نے برقع پہن کر شراب کی اسمگلنگ کرنے والے دو لوگوں کو پکڑا تھا اور اسی معاملہ کے ویڈیو کو آر ایس ایس سے جوڑ وائرل کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts