X
X

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں وزیر خارجہ نرملا سیتا رمن اپنے والد کے ساتھ نہیں، پاکستان سے پھیلائے جا رہے اس ویڈیو کا دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل میں نظر آرہے یہ بزرگ شخص نرملا سیتا رمن کے والد نہیں ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب دسمبر 2022 میں ’کاشی تمل سنگم‘ کے دوران سیتا رمن نے اعظیم شاعر سبرمنیم بھارتی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 1, 2024 at 03:34 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ نرملا سیتا رمن کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں ایک بزرگ شخص سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان سے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اس ویڈیو میں نظر آرہے برزگ شخص نرملا سیتا رمن کے والد ہیں اور وہ اپنے والد سے ملنے کے لئے آئی تھیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا دعوی فرضی ہے۔ یہ بزرگ شخص نرملا سیتا رمن کے والد نہیں ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب دسمبر 2022 میں ’کاشی تمل سنگم‘ کے دوران سیتا رمن نے اعظیم شاعر سبرمنیم بھارتی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپنے والد سے ملنے گئی ہیں۔ گھر کی حالت دیکھیں اور ہمارے وزیروں کے گھروں سے موازنہ کریں۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد سب سے اہم وزارت کی وزیر ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کےذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اس ویڈیو کا اسکرین گریب سی این بی سی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر 18 پر دسمبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔یہاں دی گئی معلومات کے مطابق نرملا سیتا رمن نے ’کاشی تمل سنگم‘ میں شرکت کی۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑپھایا اور ہمیں اس معاملہ سے متعلق خبر ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر 4 دسمبر 2022 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں بتایا گیا کہ، نرملا سیتا رمن کاشی تمل سنگم کے دوران عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کے گھر گئیں اور وہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر نرملا سیتا رمن کےویری فائڈ فیس بک پیج پر 3 دسمبر 2022 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’یہ ویڈیو ‘کاشی تمل سنگم’ کے دورے کا ہے جب وہ وارانسی گئی تھیں، جہاں عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی 1900 میں وارانسی کے دورے کے دوران ٹھہرے تھے‘۔

اس موقع کی تصاویر ہمیں نرملا سیتا رمن آفس کے ویری ایکس ہینڈل پر بھی ملیں۔ یہاں کیپشن میں بتایا گیا کہ، یہ بزرگ شخص عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کے بھتیجے کے وی کرشنن ہیں۔

خبروں کے مطابق، سبرمنیم بھارتی ایک عظیم تلم شاعر تھے، انہوں نے حب الوطنی کے جذبے ساتھ کئی اشعار لکھے، اس کے ساتھ ہی وہ ایک صحافی بھی تھے۔ سبرمنیم بھارتی 11 ستمبر 1921 کو دنیا سے رخست ہوئے۔

نوبھارت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’’سبرامنیم بھارتی کا وارانسی سے گہرا تعلق ہے۔ وہ 1898 میں 16 سال کی عمر میں کاشی آئے۔ انہوں نے یہاں کے جے نارائن انٹر کالج میں تعلیم حاصل کی۔ عظیم شاعر نے یہاں سنسکرت، بنگالی، ہندی، مراٹھی اور پنجابی وغیرہ زبانوں کا علم حاصل کیا۔ چار سال رہنے کے بعد، بھارتی یہاں سے پانڈیچیری چلے گئے۔ وارانسی میں ہنومان گھاٹ کے قریب سبرامنیم بھارتی کا مجسمہ بھی نصب ہے، جس کی سنگ بنیاد صدر آر وینکٹرامن نے 1986 میں رکھی تھی۔

اس ویڈیو کا اس سے قبل بھی وشواس نیوز نے فیکٹ چیک کیا ہے، اور اس وقت ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے دینک جاگرن کے وارانسی کے سینئر صحافی شاشوت مشرا سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ، ’یہ ویڈیو اس وقت کا ہے نرملا سیتا رمن ’کاشی تمل سنگم‘ میں شامل ہونے کے لئے آئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے عظیم شاعر سبرمنیم بھارتی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ اور وائرل ویڈیو میں نظر آرہے برزگ شخص بھارتی کے بھتیجے کے وی کرشنن ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل میں نظر آرہے یہ بزرگ شخص نرملا سیتا رمن کے والد نہیں ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب دسمبر 2022 میں ’کاشی تمل سنگم‘ کے دوران سیتا رمن نے اعظیم شاعر سبرمنیم بھارتی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔

  • Claim Review : ویڈیو میں نظر آرہے برزگ شخص نرملا سیتا رمن کے والد ہیں اور وہ اپنے والد سے ملنے کے لئے آئی تھیں۔
  • Claimed By : Kamran Malik
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later