وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں فرشتہ نظر آنے کے دعوی کے ساتھ استعمال کی گئی تصاویر ایڈیٹڈ ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کے شروعاتی فریمس میں کبعہ شریف میں موجود لوگوں کا منظر ہے وہیں باقی کے دیگر فریمس میں تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ افتاری کے بعد خانہ کعبہ میں فریشہ کی حاضری ہوئی ۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں فرشتہ نظر آنے کے دعوی کے ساتھ استعمال کی گئی تصاویر ایڈیٹڈ ہیں۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا
Ramazan Ki Aftari ky Bad khana kaba mein farishta hazir | Ramzan 2024 ka Pehle Mojza
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ کل 7 مینٹ 26 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں پہلے دو سیکنڈ پر کچھ لوگوں کو خانہ کعبہ کے پاس اپنے فون سے کچھ شوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو سے ملتے جلتے ویڈیو کو ہم نے اس سے قبل بھی فیکٹ چیک کیا ہے۔ اس ویڈیو کو بھی اس دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا تھا جبکہ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا تھا کہ وہ ویڈیو اس وقت کا تھا جب خانہ کعبہ کا دروازہ کسی مسلم لیڈر کے لئے کھولا گیا تھا اور اسی منظر کو لوگوں نے فون میں قید کیا تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
ان دو تصاویر کو بھی ویڈیو میں شیئر کیا گیا ہے، اور انہیں کی بنیاد پر فرشتے دیکھے جانے کا دعوی کا جا رہا ہے۔ جبکہ اگر ان تصاویر کو غورسے دیکھے تو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایڈیٹڈ فوٹو ہیں۔
وائرل ویڈیو کے حوالے سے ہم نے دینک جاگرن کے سینئر ویڈیو ایڈیٹر دین بندھو مشرا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو ڈجیٹل تکنیک ی مدد سے بنائی گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں کئے جا رہے دعوی سے متعلق ہم نے نیوز سرچ کیا، لیکن ہمیں ایسی کوئی بھی قابل اعتماد خبر نہیں ملی جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ رمضان کے دوران لوگوں نے فرشتوں کو دیکھا ہو۔ اگر ایسی کوئی خبر سچ ہوتی سرخیروں میں موجود ہوتی۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں فرشتہ نظر آنے کے دعوی کے ساتھ استعمال کی گئی تصاویر ایڈیٹڈ ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں