فیکٹ چیک: ڈیوڈرینٹ سے بریسٹ کینسر ہونے کا دعویٰ کرنے والی پوسٹ فرضی ہے
- By: Umam Noor
- Published: Aug 5, 2019 at 06:23 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈیوڈرینٹ اور بریسٹ کینسر آپس میں منسلک ہوتے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آپ کا ڈیوڈرینٹ بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس پوسٹ کے دعویٰ کے مطابق، زیادہ تر بریسٹ کینسر بریسٹ کے اوپریس حصہ میں ہوتا ہے۔ اور یہ حصہ ڈیوڈرینٹ کے رابطہ میں سب سے زیادہ آتا ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی پایا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ ڈیوڈرینٹ اور بریسٹ کینسر میں ایک تعلق ہے۔ پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ڈیوڈرینٹ کے استعمال سے کینسر ہو سکتا ہے۔ پوسٹ میں آگے لکھا گیا ہے کہ سائنٹیفک ریسرچ کے مطابق، زیادہ تر بریسٹ کینسر بریسٹ کے اوپری حصہ میں ہوتا ہے۔ پوسٹ کے مطابق ،یہ حصہ اینٹی پرسپیرینٹ کے رابطہ میں آنے والے لنف نوڈس کے سب سے قریب ہوتا ہے۔ اس پوسٹ کو وومین ہیلتھ ٹپس نام کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
پڑتال
ہم نے سب سے پہلے آن لائن رپورٹ تلاش کرنے کی کوشش کی کہ کیا ڈیوڈرینٹ اور بریسٹ کینسر کے بیچ کوئی رشتہ ہوتا ہے یا نہیں۔
ہمیں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی آفیشیئل ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈرینٹ بریسٹ کے پاس استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں نقصان پہنچانے والے مواد موجود ہوتے ہیں اسلئے متعدد سائنس داںوں اور دیگر لوگوں کا ایسا تخمینہ ہے کہ ان کے استعمال اور بریسٹ کینسر کے درمیان رشتہ ہو سکتا ہے۔ حالاںکہ، ایسا کوئی سائنٹیفک ثبوت نہیں ملا جو یہ ثابت کرتا ہو کہ ایسے مواد کے استعمال سے بریسٹ کینسر ہو سکتا ہے۔
اس پوسٹ کا دوسرا دعویٰ ہے کہ سائنٹیفک ریسرچ کے مطابق، زیادہ تر بریسٹ کینسر بریسٹ کے اوپری حصہ میں ہوتے ہیں۔ پوسٹ کے مطابق، یہ حصہ اینٹی پرسپیرینٹ کے رابطہ میں آنے والے لنف نوڈ کے سب سے قریب ہوتا ہے۔
امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق، یہ دعویٰ صحیح نہیں ہیں۔
ہم نے اپولو ہاسپیٹل اندرپرستھ کے آنکولاجسٹ ڈاکٹر منیش سنگھل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا، ’’ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جو اس دعویٰ کو صحیت ثابت کرے۔ آئی اے آر سی انٹرنیشنل اکادمی آف ریسرچ آن کینسر‘ نے کبھی ڈیوڈرینٹ کو کارسینوجین کی وجہ نہیں مانا ورنہ ڈیوڈرینٹ پر بھی وارننگ لکھی ہوتی جیسے ہم سکریٹ کے پیکٹ پر دیکھتے ہیں‘‘۔
اس کا دوسرا دعویٰ پیرابن (کاسمیٹک مصنوعات میں پریزرویٹیو کی طرح استعمال ہونے والے مواد) کو کینسر سے جوڑنے کا ہے۔ وشواس ٹیم کو اپنی پڑتال کے دوران یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی آفیشئل ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق، ایف ڈی اے سائنس دانوں کے ذریعہ پیرابن کی حفاظت پر شائع تحقیق کا جائزہ جاری ہے۔ فی الحال ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ کاسمیٹک مصنوعات میں استعمال ہونے والے پیرابینس کا انسانی صحت پر کوئی اثر پڑتا ہے‘‘۔
اس رپورٹ میں مزید لکھا ہے، ’’ایف ڈی کے اس شعبے میں نئے عداد و شمار کی تشخیص جاری رکھےگا۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اس میں صحت کے لئے خطرہ موجود ہے تو ہم انڈسٹری اور عوام کو مشورہ دیں گے اور صارفین کے صحت کی حفاظت کے لئے ایف ڈی اینڈ اے ایکٹ کے تحت ایجنسی کے قانونی اختیارات پر بھی غور کریں گے۔
نتیجہ: اس پوسٹ کا یہ دعویٰ کہ ڈیوڈرینٹ سے کینسر ہوتا ہے، فرضی ہے۔ امریکی کینسر سوسائٹی اور کینسر اسپیشلسٹ نے اس طرح کے تمام دعووں کو خارج کیا ہے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : ڈیوڈرینٹ سے بریسٹ کینسر ہونے کا دعویٰ
- Claimed By : Fb Page: Women's Health Tips
- Fact Check : جھوٹ