X
X

فیکٹ چیک: حادثہ کا شکار نہیں ہوا رفیل طیارہ، ہندوستانی فضائیہ کے نام سے وائرل ٹویٹ فیک

وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل دعوی فرضی پایا گیا ہے۔ کوئی رافیئل طیارہ حادثہ کا شکار نہیں ہوا ہے اور ہندوستانی فضائیہ کے نام پر فرضی ٹویٹ وائرل کر پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: ameesh rai
  • Published: Sep 10, 2020 at 04:42 PM
  • Updated: Sep 10, 2020 at 04:46 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک میسج وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک مبینہ ٹویٹ کو شیئر کر دعوی کیا جا رہا ہے کہ ایکسرسائز کے وقت ایک رافیل طیارہ امبالا ایئر فورس اسٹیشن کے پاس کریش ہو گیا۔ دعوی کے مطابق، اس حادثہ میں ایک پائلٹ شہید ہو گیا۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی پوری طرح فرضی ثابت ہوا۔ فضائیہ فوج کے نام پر وائرل کیا جا رہا ٹویٹ فیک ہے، رافیل کریش نہیں ہوا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

سوشل میڈیا کے الگ الگ پلیٹ فارم پر یہ دعوی شیئر کیا جا رہا ہے۔ ’پی ای اے ڈسٹرکٹ شیخو پورہ‘ نے 6 ستمبر کو ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا ہے، ’’انڈیا کا جدید ترین فائٹر طیارہ ’رافیل‘ گر کر تباہ ہوگیا، ساتھ پائلٹ بھی جہنم واصل ۔۔۔ دنیا کی نالائق ترین ائیر فورس کے طیارے خود ہی گرتے ہیں گرانے کی ضرورت نہیں ہوتی‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل پوسٹ میں فضائیہ فوج کے نام پر ایک مبینہ ٹویٹ کا اسکرین شاٹ لگایا جا رہا ہے۔ اس مبینہ اسکرین شاٹ کا ٹویٹر ہینڈل ایٹ آئی اے ایف ایم سی سی دکھا رہا ہے۔ اس کے مطابق، رافیل کے بارے میں معلومات دینے والا یہ ٹویٹ 4 ستمبر رات 11:33 بجے کیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے سب سے پہلے اس نام کا ٹویٹر ہینڈل سرچ کیا۔ ایٹ آئی اے ایف ایم سی سی ہینڈل، ہندوستانی فضائیہ کا آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل ہے۔ یہ ہینڈل اکتوبر 2016 میں بنایا گیا تھا اور اسے 1.6 ملین لوگ فالوو کرتے ہیں۔ ہم اس ہینڈل پر گئے۔ 4 ستمبر کو فضائیہ فوج کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے کل 6 ٹویٹر کئے گئے ہیں۔ یہ تمام 6 ٹویٹ نیچے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تفتیش میں ہمیں 4 ستمبر کو فضائیہ فوج کے ٹویٹر ہینڈل پر رافیل کے حادثہ سے منسلک کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔ یعنی ہندوستانی فضائیہ نے ایسا کوئی ٹویٹ کیا ہی نہیں ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ اس وائرل اسکرین شاٹ کو ایڈٹ کر کے بنایا گیا ہے۔

ہم نے ضروری کی ورڈس سے انٹرنیٹ پر بھی سرچ کیا۔ اگر رافیئل کریش ہوا ہوتا اور کوئی پائلٹ شہید ہوتا ہے تو یہ صرف ہندوستان کے لئے نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک بڑی خبر ہوتی۔ ہمیں کسی بھی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔

ہم نے اس موضوع پر ان اکیڈمی میں سکیورٹی اینڈ انٹرنیشنل افیئرس کے ایکسپرٹ اور سابقہ انٹیلجنس اینڈ انفارمیش انالسٹ، وزیر داخلہ کے سنجے کمار سے رابطہ کیا۔ انہوں نے اس خبر کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رافیل ایک جدید ترین جنگی طیارہ ہے۔ سنجے کے مطابق ،’ ہندوستا نی فوج میں جدید ترین رافیئل فائٹر جیٹ کی انٹری کے بعد سوشل میڈیا پر اسے لے کر کئی جھوٹی خبریں وائرل ہوتی رہی ہیں۔ یہ ایک پروپیگنڈہ ہے اور ہمیں ان سے بچنا چاہئے۔ ہندوستان میں کوئی بھی رفیئل کریش حادثہ کا شکار نہیں ہوا ہے‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ پیج کو 9261 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل دعوی فرضی پایا گیا ہے۔ کوئی رافیئل طیارہ حادثہ کا شکار نہیں ہوا ہے اور ہندوستانی فضائیہ کے نام پر فرضی ٹویٹ وائرل کر پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : انڈیا کا جدید ترین فائٹر طیارہ ’رافیل‘ گر کر تباہ ہوگیا، ساتھ پائلٹ بھی جہنم واصل ۔۔۔ دنیا کی نالائق ترین ائیر فورس کے طیارے خود ہی گرتے ہیں گرانے کی ضرورت نہیں ہوتی‘‘۔
  • Claimed By : PEA Dist Sheikhupura
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later