فیکٹ چیک: وزیر داخلہ امت شاہ اور ممتا بنرجی کی اس تصویر کا بنگال انتخابات سے نہیں ہے کوئی تعلق، آٹھ ماہ پرانی تصویر غلط حوالے کے ساتھ وائرل
وزیر داخلہ امت شاہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنری کی پرانی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ وائرل تصویر بھونیشور میں ہوئی ایسٹرن زونل کاؤنسلنگ کی میٹنگ کے بعد کی ہے، جسے بنگال انتخابات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Abhishek Parashar
- Published: Nov 26, 2020 at 04:52 PM
نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک تصویر میں وزیر داخلہ امت شاہ اور ممتا بنرجی کو کھانے کی میز پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل دونوں لیڈران کے درمیان یہ ملاقات ہوئی ہے۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ وائرل ہو رہی تصویر کئی ماہ پرانی ہے، جس کا بنگال انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’محمد فیروز خان‘ نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’بریک فاسٹ پر بنگال انتخابات پر بحث، لیکن اندھے اویسی کو ہی بولیں گے ایجنٹ‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
پڑتال
تصویر میں وزیر داخلہ امت شاہ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنایک کو کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گوگل رورس امیج سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر کئی رپورٹس میں ملی۔
این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر کے مطابق، وزیر داخلہ امت شاہ اور بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی مشرقی ریاستوں کے فورم ایسٹرن زونل کاؤنسلنگ (ای زیڈ سی) کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے بھوینیشور گئے تھے۔ اس میٹنگ کی صدارت وزیر داخلہ امت شاہ نے کی تھی۔ وہاں پہلے سے اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنایک اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے بعد نوین پٹنایک نے اپنے سرکاری رہائیش گاہ پر وزیر داخلہ اور دیگر مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے لئے کھانے کا پروگرام رکھا تھا۔ وائرل ہو رہی تصویر اسی کی ہے، جسے نوین پٹنایک نے اپنے ویری فائڈ ٹویٹر پروفائل سے بھی شیئر کیا تھا۔
ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے مغربی بنگال کے بیورو چیف جے کے واجپائی نے ان تصاویر کے بنگال انتخابات سے منسلک ہونے کے دعوی کو خارج کرتے ہوئے بتایا کہ، ’’یہ کئی ماہ پرانی تصویر ہے، جب بھونیشور میں ای زیڈ سی کی میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ملاقات ہوئی تھی۔ یہ کوئی انتخابی میٹنگ نہیں تھی‘۔
نتیجہ: وزیر داخلہ امت شاہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنری کی پرانی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ وائرل تصویر بھونیشور میں ہوئی ایسٹرن زونل کاؤنسلنگ کی میٹنگ کے بعد کی ہے، جسے بنگال انتخابات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل دونوں لیڈران کے درمیان یہ ملاقات ہوئی ہے۔
- Claimed By : Md Firoz Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔