فیکٹ چیک: وائرل تصویر ایک فلم کا منظر ہے نہ کہ کسی پادری پر شیر کا حملہ

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شیر کو ایک آدمی کو پکڑتے ہوئے دیکھا جا ستکے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے چرچ کا لیڈر شیر کے سامنے یہ سوچ کر کود گیا کہ خدا اسے بچائےگا۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ ایک فلم کا منظر ہے۔ تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔

دعویٰ

وائرل تصویر میں ایک شیر کو ایک آدمی کو پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے۔ ہے ’’چرچ کے لیڈر نے شیر کا سامنے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ خدا اسے بچائےگا اور وہ ایک شیر کے آگے کود گیا۔ لیکن من مطابق چیزیں نہیں ہوئیں‘‘۔

فیکٹ چیک

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کو صحیح سے دیکھا۔ فوٹو میں موجود شخص کے بیلٹ کے ساتھ ایک بندوق لگی ہے۔ یہ شخص کوئی فاریسٹ آفیسر لگ رہا ہے نہ کہ کسی چرچ کا پادری۔

ہم نے پڑتال کے لئے مناسب کی ورڈس کے ساتھ گوگل سرچ کیا تو ہمارے ہاتھ ’دا وییگر چینل‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کی ایک ویب سائٹ کی خبر لگی جس کی سرخی تھی۔ ’’شیر نے شکاری کو مار کر کھایا‘‘۔ اس خبر میں وائرل تصویر کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ خبر میں ذکر تھا کہ یہ حادثہ جنوبی افریقہ انگویلالا پرائویٹ نیچر ریزرو (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا ہے۔ اس خبر کے مطابق، شیر کا شکار بنا شخص ایک شکاری تھا۔ خبر میں کہیں بھی چرچ لیڈر یا پادری کا ذکر نہیں ہے۔
The Voyager Channel, Ingwelala Private Nature Reserve 

ہم نے تصدیق کے لئے انگویلالا کے ریزرو جان لیویلن سے فون پر بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے ریزرو میں ایسے کسی بھی حادثہ کا ذکر نہیں سنا ہے۔ وائرل تصویر ان کے ریزرو کی نہیں ہے۔ حالاںکہ، انہوں نے بتایا کہ ان کے ریزرو میں 2017 میں شیر نے ایک شکاری کو ضرور کھایا گیا تھا لیکن اس شخص کے چرچ سے منسلک ہونے والی خبر فرضی ہے۔

ہم نے جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل امیج پر سرچ کیا۔ کافی تلاش کرنے کے بعد ہمارے ہاتھ ایک ویڈیو لگا۔ اصل میں یہ ویڈیو 1981 میں یوروپ میں رلیز ہوئی فلم ’رور‘ کا ہے جسے 2015 میں امریکہ میں رلیز کیا گیا۔ نیچے دئے گئے اسکرین کوٹ میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔ یہ وائرل تصویر اسی ویڈیو سے لی گلی ہے۔



اس پوسٹ کو ’دا ہائپرنیشنلسٹ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج کے ذریعہ شیئر کیا گیا تھا۔ اس پیج کے کل 7,225 فالوورس ہیں۔
The Hypernationalist

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر ایک فلم کے منظر کی ہے۔ اس کا چرچ یا پادری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts