فیکٹ چیک: روٹی تقسیم کرتے ہوئے شخص کی افغانستان کی یہ تصویر، پاکستان کی بتاتے ہوئے کی جا رہی گمراہ کن حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر افغانستان کی جنوری 2022 کی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 25, 2023 at 05:14 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روٹی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور آس پاس میں برقع پہنے خواتین نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو پاکستان میں چل رہے مالی بحران سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے اور دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ فوٹو پاکستان کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر افغانستان کی جنوری 2022 کی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’پاکستان میں مرد جب آٹا نہیں لا پائے تو بیگمیں گھر سے باہر نکل آئیں۔ یہ تصویر میانوالی شہر سے آئی ہے جہاں ایک نیک شخص سے یہ بھوکی خواتین دیکھی نہیں گئی اور روٹی تقسیم کرنے آگیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گول لیسن کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ تصویر ایک ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ افغانستان کی فوٹو ہے۔ یہاں ہمیں روائٹرس کے فوٹو کے ساتھ کریڈٹ بھی نظر آیا۔
مزید سرچ میں ہمیں یہ فوٹو رائٹرس کی ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں معلومات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ، ’’31 جنوری 2022 کو ؤ افغانستان کے کابل میں ایک بیکری کے انچارج مہر دیل خان رحمتی اپنی بیکری کے سامنے ضرورت مندوں میں روٹی تقسیم کر رہے ہیں‘‘۔
وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے افغانستان کے صحافی جاوید تنویر سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ فوٹو افغانستان کی ہے۔
خبروں کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات بدتر ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں خوراک کے عطیات کے انتظار میں تقریباً دو درجن افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وائرل پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 492 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر افغانستان کی جنوری 2022 کی ہے۔
- Claim Review : یہ فوٹو پاکستان کی ہے۔
- Claimed By : हिंदुत्व का सिपाही
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔