فیکٹ چیک: گائے کا گھی ناک میں ڈالنے سے جھڑے ہوئے بال واپس پانے کا دعوی فرضی ہے

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ گائے کا گھی ناک میں ڈالنے سے بال جھڑنا رک جاتے ہیں اور نئے بال واپس پائے جا سکتے ہیں۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی فرضی پایا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک کے ’آیورویدک اپچاریہ‘ نام کے ایک پیج سے اس تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ اس تصویر پر لکھا ہے، ’گائے کا گھی ناک میں ڈالنے سے بال جھڑنا ختم ہو کر نئے بال بھی آنے لگتے ہیں‘۔

پڑتال

وشواس نیوز کی ٹیم نے اس مبینہ دعوی سے متعلق ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ ہم نے ڈاکٹروں سے اس دعوی کی حقیقت کے بارے میں سوال پوچھے۔

آیور ویدک ڈاکٹر  نوین دہیا نے بتایا، ’’ ایسا کوئی مطالعہ نہیں ہے جو یہ تصدیق کرے کہ ناک میں گائے کا گھی ڈالنے سے جھڑے ہوئے بال واپس اگ سکتے ہیں‘‘۔

آیور ویدک ڈاکٹر پیوش تنیجا نے بتایا، ’’ نئے بال آنے لگیں گے، یہ خود میں ایک متنازعہ بات ہے۔ ایسا یہ سائنٹیفک طور پر ثابت نہیں ہے کہ اگر ناک میں گائے کا گھی ڈالیں تو نئے بال آنے لگیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گائے کا گھی صحت کے لئے بہتر ہوتا ہے۔ نسیا نام کا ایک طبی عمل ہے جس میں ناک کے ذریعہ دوا ڈالی جاتی ہے‘۔

جےپور واقع نینشل انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید کے ڈاکٹر ہریش بھاکونی نے بتایا، ’’ گائے کا گھی کچھ معاملات میں مددگار ہو سکتا ہے، لیکن اس کا استعمال کب کرنا یا نہیں کرنا ہے، اس پر خاص غور کرنا ہوگا۔ اگر کسی کو کوئی طبی مسئلہ ہے تو اسے اس طرح کے کسی علاج کو فالو نہیں کرنا چاہئے۔ ایسے میں اس کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہر کسی کو اسپیشلسٹ سے رابطہ کرکے ہی علاج کرانا چاہئے‘۔

ہم نے ہندوستانی حکومت کی ویب سائٹ پر بھی اس سے متعلق  جانکاری ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ ہندوستانی حکومت کے  وزارت آیوش کی ’سنٹرل کاونسلنگ فار ریسرچ ان آیور ویدک سائنس‘ کے مطابق، ’ہم روزانہ 2۔2 بوند گائے کے گھی کو اپنی ناک میں ڈال کر صحت مند زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسے  پریمار شناسیا کہا جاتا ہے۔ اسے ہم روز کر سکتے ہیں۔ اسے دانت صاف کرنے کے بعد، گھر سے باہر نکلنے سے پہلے یا شام کو گھر لوٹنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل ناک کے راستے کو صاف اور مضبوط  بناتا ہے اور بال گرنے، وقت سے پہلے بال سفید ہونے، سر درد، سردی زکام، آنکھوں کی بیماریوں وغیرہ سے بچاؤ ہوتا ہے‘‘۔

سرکار کی اس ویب سائٹ کے مطابق، گائے کا گھی بال جھڑنا تو روک سکتا ہے، لیکن اس میں یہ کہیں نہیں بتایا گیا ہے کہ جھڑے ہوئے بال واپس آسکتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی فرضی پایا گیا ہے۔ ناک میں گائے کا گھی ڈالنے سے جھڑے ہوئے بال واپس نہیں لائے جا سکتے ہیں۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts