وشواس نیوز نےاپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا یہ منظر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں سیارہ کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں آسمان میں ایک بہت بڑا سیارہ نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں سیارہ کو زمین سے ٹکراتے اور آگ میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارفین اس منظر کو حقیقی مان کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نےاپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا یہ منظر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں سیارہ کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔
فیس بک صارف نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’خوبصورت منظر‘۔ وہیں پوسٹ کے کامینٹس میں لوگوں نے اسے سچ مان کر کامنینٹس ہیں۔علاوہ ازیں 36 سے زیادہ صارفین اسے شیئر کر چکے ہیں۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل اوپن سرچ ٹول کا استعمال کیا اور متعدد مناسب کی فریمس ڈال کر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں کسی بھی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے اس ویڈیو کے حوالے سے شائع ہوئی خبر یا معلومات نہیں ملی۔ اپنی تفتیش کے اگلے مرحلہ میں ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈالا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیح کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایم ایکس ٹکاٹک ایپ کی ویب سائٹ پر موجود صارف ’ایم ڈی اسٹوڈیو‘ کے پیج پر ملا۔ ویڈیو کے دو لاکھ سے زیادہ لائک تھے۔ اور 24 ہزار لوگوں نے شیئر کیا تھا۔ وہیں اس پروفائل پر ہمیں دیگر اسی قسم کے ویڈیو ملے۔ حالاںکہ یہ بتانا ممکن نہیں کی یہ ویڈیو اس صارف نے تیار کیا ہے یا کسی دیگر نے۔
ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں گرافک ڈیزائنر سنجے جمنی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’ویڈیو میں نظر آرہا سیارہ گرافک کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الگ الگ فیکٹرس کو کمپائل کر کے ایسے ویڈیو کو بناننے بےحد آسان ہے۔ عام طور پر ایسے ویڈیو کو روٹو اسکوپنگ یا ماسکنگ کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی کسی چیز کو کاٹ کے اوپر سے سیارہ کو جوڑا گیا ہے۔ یہ بظاہر ہے کہ سافٹ ویئر ٹول کے ذریعہ سے بنایا گیا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والی فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے اسے سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نےاپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا یہ منظر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں سیارہ کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں