وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو کیف کا نہیں بلکہ سال 2017 کا امریکہ کے شہر ٹیکسس کے ہوسٹن کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ہزاروں پرندوں کو آسمان میں اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وائرل کیا جا رہا پرندوں کا یہ ویڈیو یوکرین کی دارالحکومت کیف کا ہے۔ جبکہ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو کیف کا نہیں بلکہ سال 2017 کا امریکہ کے شہر ٹیکسس کے ہوسٹن کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کووں کے بڑے جھنڈ نے حملہ کر دیا‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو کے کچھ اسکرین شاٹ ایک یوٹیوب چینل پر 2017 کو اپلوڈ ہوئے ویڈیو میں ملے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ٹیکسس کے ہوسٹن کا ہے۔
اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو دی سن کی ویب سائٹ پر بھی 26 جنوری 2017 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’یہ ویڈیو امریکی شہر ہوسٹ کا ہے، جہاں ہزروں کووے آگئے‘۔
یہ ویڈیو ہمیں ڈیلی میل یوکے کے یوٹیوب چینل پر بھی جنوری 2017 کو ہوسٹ کا بتاتے ہوئے اپلوڈ ہوا ملا۔
ویڈیو کو یوکرین کے کیف کے حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے کہ تو اس کی تصدیق کے لئے ہم نے ٹویٹر کے ذریعہ ہم نے یوکرین کے صحافی میتھیو کوفر سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا وائرل دعوی فرضی ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق لیبیا سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو کیف کا نہیں بلکہ سال 2017 کا امریکہ کے شہر ٹیکسس کے ہوسٹن کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں