X
X

فیکٹ چیک: اسپین کے بلز فیسٹیول کے ویڈیو کو کیا جا رہا فلسطین کی حمایت ہوئے احتجاج کا بتا کر گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو اسپین میں ہوئے والے بلز فائٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کا ہے جہاں کچھ لوگوں نے غزہ اور اسرائیل کی حمایت میں پرچم لہرائے تھے۔ ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 17, 2024 at 03:44 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سڑک پر ہزاروں لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اسپین میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو اسپین میں ہوئے والے بلز فائٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کا ہے جہاں کچھ لوگوں نے غزہ اور اسرائیل دونوں کی ہی حمایت میں پرچم لہرائے تھے۔ ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کیا امہ کو شرم شرم آ رہی ہے یا بیغیرتی کی کی نیند نیند۔ سوتے رہیں گے۔ اپنی تاریخ میں پہلی بار اسپین نے غزہ کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر فلسطین کے حق میں اتحاد بناکر احتجاج۔ کیا جا رہا ہے- عالم اسلام آپ جیسا بہادر نہیں ہو سکتا۔ اسلام ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اس ویڈیو کے فریمس کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئے ملے۔

اس ویڈیو کا فریمس دی گارجئین کی ویب سائٹ پر 12 جولائی 2024 کو اپلوڈ ہوئی فوٹو گیلری میں ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’پامپلونسا میونسپل میوزک بینڈ پامپلونا میں سان فرمین بلز فیسٹیول کے آغاز کے موقع پر چوپینازو کی افتتاحی تقریب کے دوران پرفارم کر رہا ہے‘‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں سین فرمینس پامپلونا نام کے یوٹیوب چینل پر اسی تقریب کے جشن کا مکمل ویڈیو ملا۔ یہاں پر کئی لوگوں کے ہاتھوں میں فلسطین اور اسرائیل کے پرچم نظر آئے۔

ٹائیمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، شمالی اسپین کے شہر پامپلونا میں سان فرمین تہوار کے دوران کچھ لوگوں نے جمعرات کو پانچویں بلز فائٹ کے آغاز میں فلسطینی پرچم لہرایا۔ قرون وسطی کے زمانے سے تعلق رکھنے والے، سالانہ تہوار میں مذہبی جلوس، لوک رقص، محافل موسیقی، اور اس سال سیاسی احتجاج بھی شامل ہیں‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسپین کے صحافی ڈیوڈ فرناڈز سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب اسپین میں بلز فائٹ سرمینی کی افتتاحی تقریب ہوئی تھی۔ اس میں شامل کچھ لوگوں نے غزہ اور اسرائیل کا پرچم بلند کیا تھا۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو اسپین میں ہوئے والے بلز فائٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کا ہے جہاں کچھ لوگوں نے غزہ اور اسرائیل کی حمایت میں پرچم لہرائے تھے۔ ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : اسپین میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔
  • Claimed By : FB User- Mian Irshad
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later