فیکٹ چیک: ایل سلواڈور کے ویڈیو کو کیا جا رہا گمراہ کن دعوی کے ساتھ سعودی عرب میں مصنوعی بادل کے حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا یوپوپی ملک سلواڈور کا ہے۔ ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ سعودی عرب اور حج سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اس سال سعودی عرب کی حکومت حج کےموسم میں مصنوعی بادل کا استعمال کر رہی ہے۔ اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا ایل سلواڈور ملک کا ہے۔ ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ سعودی عرب اور حج سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اس سال حج کے موسم میں مصنوعی بادل کا استعمال ہوگا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایک نیوز ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں اس ویڈیو سے متعلق معلومات ملی۔ ستمبر2021 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں دی گئی جانکاری کے مطابق، یہ ویڈیو ایل سلواڈور کا ہے۔ اس خبر میں ہمیں ایل سلواڈرو کے صدر کے ویری فائڈ ایکس ہینڈل کا اسکرین شاٹ بھی ملا، جس میں وائرل ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔

ایل سلواڈور کے صدر کے ایکس ہینڈل پر ہمیں یہ ویڈیو 9 جون 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ہمارے انجینئرز نے ابھی مجھے بتایا کہ انہوں نے ایک نیا کنواں کھودا ہے، جو ایک بٹ مائننیگ سینٹر تقریباً 100% صاف، 0 اخراج جیوتھرمل توانائی فراہم کرے گا۔ جو آپ کنویں سے نکلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں وہ خالص پانی کی بخارات ہے‘‘۔

https://twitter.com/nayibbukele/status/1402714926800674827

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور اس موضوع سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے نیوز سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں 2021 کی کئی نیوز رپورٹس ملیں جن میں دی گئی معلومات کے مطابق، ایل سلواڈور ایسے بٹ کوائن مائننیگ سینٹر کو بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لئے ضروری قابل تجدید توانائی ملک میں موجود آتش فشاں سے نکلنے والی توانائی سے لی جائےگی۔

اب تک کی پڑتال سے تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو ایل سواڈور کا ہے، حالاںکہ ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سعودی عرب حکومت اس سال خصوصی طور پر حج کے موسم میں مصنوعی بادل کا استعمال کر رہی ہے۔

نیوز سرچ میں ہمیں سعودی گیزٹ کی ایک خبر ملی۔ 20 مئی 2024 کی خبر کے مطابق، ’سعودی ریجنل کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام نے تصدیق کی ہے کہ وہ تمام دستیاب مواقع اور ٹیکنالوجیز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے مملکت میں موسم کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کی اس نئی ٹیکنالوجی کو نافذ کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کو ترجیح دی جائے گی‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے سعودی عرب کے صحافی سعد الحربی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے اس حج سیزن ابھی تک کلاوڈ نہیں کی ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو تقریبا پانچ ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا یوپوپی ملک سلواڈور کا ہے۔ ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ سعودی عرب اور حج سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts