فیکٹ چیک: پاکستان میں ووٹنگ میں ہوئی دھاندلی کے ویڈیو کو بھارت کا بتاتے ہوئے کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میںپایا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے گجرات کا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت پاکستان میں چل رہے ضمنی انتخابات کے دوران پیش آیا ہے۔ پاکستان کے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ بھارت میں چل رہے لوک سبھا انتخابات سےجوڑ کر شیئر کیا جا رہاہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک میں چل رہے لوک سبھا الیکشن کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں الگ الگ کمروں میں لوگوں کو فرضی ووٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے یہ بھارت میں چل رہے الیکشن کے دوران کا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میںپایا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے گجرات کا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت پاکستان میں چل رہے ضمنی انتخابات کے دوران پیش آیا ہے۔ پاکستان کے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ بھارت میں چل رہے لوک سبھا انتخابات سےجوڑ کر شیئر کیا جا رہاہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ انڈیا میں ہونے والا شفاف الیکشن‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریم کو سرچ کیا۔ سرچ میں ویڈیو کا ہی اسکرین گریب پاکستان کے اخبار ڈان کی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں ملا۔

ڈان کی ویب سائٹ پر 22 اپریل 2024 کو شائع ہوئی اس خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ضمنی انتخابات کے دوران پی پی 32 (گجرات) اور پی پی 36 (وزیرآباد) میں اپوزیشن جماعتوں خاص طور پر سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد نے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر دھاندلی شبہ ظاہر کیا ہے۔ وہیں پریزائیڈنگ آفیسر نے کہا کہ مردوں کے ایک گروپ نے سینکڑوں بیلٹ پیپرز کو زبردستی چھین لیا اور ان پر مہر لگانے کے بعد بیلٹ بکس میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے‘‘۔

اسی خبر میں ہمیں پاکستانی سیاست داں مونس الاہی کی جانب سے ایکس پر شیئر کیا گیا ایک ویڈیو بھی ملا۔ جس میں اس معاملہ پر پریساڈنگ افسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ کچھ بندے آئے انہوں نے تین ہزار فرضی ووٹ ڈالے۔

وائرل ویڈیو ہمیں پاکستان کے صحافی ارشاد بھٹی کے ویری فائڈ ایکس ہینڈل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ پاکستان میں چل رہے ضمنی انتخابات کے دوران کا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنے فیس بک پیج پر ضمنی انتخابات میں ہو رہی دھاندلی کو لے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وائرل ویڈیو کے بھی کچھ ویژولز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں دئے گئے کیپشن کے مطابق، ’پاکستان میں گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں جس ننگی دھاندلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کی تاریخ میں مثال موجود نہیں،الیکشن کمیشن،پولیس اور بیوروکریسی نے جس بے شرمی کے ساتھ حکومتی ایماء پر عوام کا مینڈیٹ چوری کیا اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے،قومی رائے کو اس طرح پاؤں تلے روند کر ملک میں ترقی اور خوشحالی کی باتیں بے معنی ہیں اور ایسا کرنے والا ملک وقوم سے قطعاً مخلص نہیں‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نےتصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو پاکستان کے گجرات کا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے پنجاب سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میںپایا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے گجرات کا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت پاکستان میں چل رہے ضمنی انتخابات کے دوران پیش آیا ہے۔ پاکستان کے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ بھارت میں چل رہے لوک سبھا انتخابات سےجوڑ کر شیئر کیا جا رہاہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts