فیکٹ چیک: اپنے عقیدہ کی وجہ سے نہیں بلکہ احتجاج کے دوران لوگوں نے توڑے تھے سولر پینل، ویڈیو گمراہ کن دعوی کے ساتھ ہوا مشرق وسط سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پوسٹ کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ان سولر پینلز کو اجرت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو مزدوروں کے ذریعے کئے گئے احتجاج کے دوران کا ہے۔ اس معاملہ کا عقیدے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Nov 3, 2022 at 03:41 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ مشرق وسط کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہندوستان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگوں کو سولر پینل کو توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ بھارت کے ایک غیرب علاقہ میں سولر پینل لگائے گئے تھے لیکن ایک ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے پجاری نے یہ کہہ دیا کہ یہ سولر پینل حرام ہیں کیوں کہ یہ سورج کو جذب کر لیتا ہے تو لوگوں نے ان پینلز کو توڑ دیا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پوسٹ کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ان سولر پینلز کو اجرت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو مزدوروں کے ذریعے کئے گئے احتجاج کے دوران کا ہے۔ اس معاملہ کا عقیدے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ہندوستان کے ایک خطے میں غریب علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے سولر پینل لگائے گئے تھے لیکن “ایک ہندو پجاری نے کہہ دیا کہ یہ حرام ہے کیونکہ یہ سورج کو جذب کر لیتا ہے، اس لیے غریبوں نے اسے توڑ دیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھی۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو کسی 15 فرورس 2018 کو ’کلائمیٹ سمورائی‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’مہاراشٹر میں 100 میگاواٹ کے سولر پلانٹ کے سولر ماڈیول اجرت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تباہ ہو گئے‘۔
مزید سرچ میں ہمیں کلائمیٹ سمورائی کی خبر بھی اسی معاملہ سے متعلق ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’مہاراشٹر میں 100 میگاواٹ کے سولر پلانٹ میں سولر پینلز اجرت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے توڑ پھوڑ کی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ سولر پلانٹ چالیسگاؤں میں واقع ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے کلائمیٹ سمورائی سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ان سولر پینلز کو توڑنے کی وجہ اجرت کا نہ ملنا تھا۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف إبراهيم حسامو حسامو کا تعلق شام ملک سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پوسٹ کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ان سولر پینلز کو اجرت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو مزدوروں کے ذریعے کئے گئے احتجاج کے دوران کا ہے۔ اس معاملہ کا عقیدے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : ایک ہندو پجاری نے کہہ دیا کہ یہ حرام ہے کیونکہ یہ سورج کو جذب کر لیتا ہے، اس لیے غریبوں نے اسے توڑ دیا
- Claimed By : إبراهيم حسامو حسامو
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔