وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مئی 2022 میں ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا جو کہ عام طور پر نہیں کھولا جاتا ہے۔ تو کعبہ شریف کا دروازہ کھلنے کے منظر کو وہاں موجود لوگ اپنے موبائل سے قید کر رہے تھے۔ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا یہ دعوی غلط ہے کہ یہ ’فرشتوں کی اذان اور نماز‘ کا ویڈیو ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر مسجد الحرم کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جہاں بہت سے لوگ کعبہ شریف کی جانب منہ کر کے ویڈیو بناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مختلف پلیٹ فارمز پر موجود صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ ’’فرشتوں’’ نے کعبہ شریف میں اذان دی اور نماز پڑھی اور یہ اسی کا منظر ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مئی 2022 میں ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا جو کہ عام طور پر نہیں کھولا جاتا ہے۔ تو کعبہ شریف کا دروازہ کھلنے کے منظر کو وہاں موجود لوگ اپنے موبائل سے قید کر رہے تھے۔ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا یہ دعوی غلط ہے کہ یہ ’فرشتوں کی اذان اور نماز‘ کا ویڈیو ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فرشتوں نے کعبہ شریف میں اذان دی اور پڑھی نماز‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
مذکورہ ویڈیو کو اس سے قبل بھ سوشل میڈیا پر اسی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا چکا ہے اس وقت اپنی پڑتال میں ہمیںحرم شریف کے آفیشیئل فیس بک پیج ’حرمین شریفین‘ کی جانب سے اسی ویڈیو سے متعلق پوسٹ ملی۔ 20 مئی 2022 کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا، ’خانہ کعبہ میں “غیر معمولی سرگرمیوں” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فرضی ہے۔ یہ ویڈیو رمضان کی ہے جب کعبہ کا دروازہ حرم میں آنے والے ایک مسلمان رہنما کے لیے کھول دیا گیا تھا‘۔
اس وقت ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے سعودی عرب کے صحافی ’سعد الحربي‘ سے رابطہ کیا تھا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی تھی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ یہ اس وقت کا ویڈیو ہے جب ایک رہنما نے کعبہ شریف میں آئے ہوئے تھے، اور کعبہ شریف کا دروازہ کھلا تھا تو اسی منطر کی لوگ ویڈیو بنا رہے تھے۔
وائرل ویڈیو کو اس سے قبل بھی ہم نے فیکٹ چیک کیا ہے، فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے انسٹاگریم ہینڈل کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 54 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مئی 2022 میں ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا جو کہ عام طور پر نہیں کھولا جاتا ہے۔ تو کعبہ شریف کا دروازہ کھلنے کے منظر کو وہاں موجود لوگ اپنے موبائل سے قید کر رہے تھے۔ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا یہ دعوی غلط ہے کہ یہ ’فرشتوں کی اذان اور نماز‘ کا ویڈیو ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں