X
X

فیکٹ چیک: مہاراشٹرا کے سیلاب کی زد میں آئے پیاز کا ویڈیو مصر کے حوالے کے ساتھ گمراہ کن دعوی سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا مصر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو مہاراشٹرا کا اس وقت کا ہے جب وہاں تیز بارش کے سبب منڈی میں رکھے پیاز اس کی زد میں آگئے تھے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 4, 2023 at 06:18 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک جگہ پر بہت سے پیاز کو بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ مصر میں پیاز کی قیمت اس قدر بڑھ گئی کہ وہاں کے تاجروں نے پانی میں ان پیازوں کو بہا دیا۔ وہیں مذکورہ ویڈیو کے ساتھ متعدد صارفین یہ دعوی بھی کر رہے ہیں کہ مصر کے تاجروں نے جان بوجھ کر ان پیاز کو پانی میں بہا دیا تاکہ ملک میں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا مصر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو مہاراشٹرا کا اس وقت کا ہے جب وہاں تیز بارش کے سبب منڈی میں رکھے پیاز اس کی زد میں آگئے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’’مصر میں پانی میں پیاز بہا دئے گئے تاکہ ملک میں مہنگائی بڑھ جائے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو سے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو مرر ناؤ کے یوٹیوب چینل پر 30 جون 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ویڈیو ناسک کی ہول سیل پیاز مارکیٹ کا ہے‘‘۔

یہ ویڈیو ہمیں ٹی وی 9 مراٹھی کے ویٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ 30 جون کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کے ساتھ بتایا گیا کہ ناسک میں اسٹور کئے ہوئے پیاز بارش کے پانی میں بہہ گئے جس سے کسانوں اور تاجروں کے بےحد نقصان پہنچا ہے۔

نیوز ویب سائٹ پر سمتبر 2023 کی خبروں کے مطابق مصر میں مہنگائی تقریباً 40 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے لوکمت ٹائمس کے ناسک کے ایڈیٹر رکن مرچنٹ سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو مہاراشٹرا کے ناشک کا ہے۔

گمراہ کن دعوی کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق مصر سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا مصر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو مہاراشٹرا کا اس وقت کا ہے جب وہاں تیز بارش کے سبب منڈی میں رکھے پیاز اس کی زد میں آگئے تھے۔

  • Claim Review : مصر کے تاجروں نے جان بوجھ کر ان پیاز کو پانی میں بہا دیا
  • Claimed By : فیس بک صارف: عادل الشاعر
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later