فیکٹ چیک: میر واعظ عمر فاروق نے عمران خان کو لے کر 2018 میں دیا تھا یہ بیان، وائرل دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کشمیری لیڈر میر واعظ عمر فاروق کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو سال 2018 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کی چار سالہ نظربندی کا خاتمہ ہونے کے بعد ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ پاکستان میں عمران خان حکومت قائم ہو‘‘۔ اس ویڈیو کو حالیہ سمجھتے ہوئے صارفین وائرل کر رہے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ میرواعظ عمر فاروق نے یہ بیان حالیہ روز میں دیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کشمیری لیڈر میر واعظ عمر فاروق کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو سال 2018 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’پاکستان میں نئی حکومت بننے جارہی ہے اور لگ یہی رہا ہے عمران خان ہی پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہونگے۔ میر واعظ عمر فاروق اللّه پاک آپکی دعا قبول فرمائے ، آپکے سفیر عمران خان کو جلد رہائی اور وزارت عظمیٰ نصیب ہو۔آمین ثم آمین سردار طاہر محمود‘‘۔

اس ویڈیو کو بھی حالیہ دعوی کے ساتھ متعدد صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو مکمل سنا، ویڈیو میں میرواعظ عمر فاروق کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ، ’’ایک نئی حکومت، بننے جا رہی ہے ہماری یہ دعا ہے کہ پاکستان میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت قائم ہو اور لگ رہا ہے اس سال عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائےگی‘‘۔

کی ورڈ کی مدد سے ہم نے ویڈیو کو تلاش کرنے کی کوشش کی، سرچ میں ہمیں 27 جولائی 2018 کو ’دا کشمیر ٹوڈے‘ کے فیس بک پیج پر یہ ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’جامع مسجد کے منبر سے میر واعظ عمر فاروق پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی‘۔

یہی ویڈیو ہمیں میر واعظ عمر فاروق کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں بھی ویڈیو کو 27 جولائی 2018 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق 28 جولائی 2018 کو پاکستان میں عام انتخابات کے تنائج آئے تھے جس میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے جیت حاصل کی تھی۔ اور 27 جولائی کو میر واعظ عمر فاروق نے عمران خان سے کی جیت سے متعلق یہ بیان دیا تھا۔

قابل غور ہے میر واعظ عمر فاروق کی چار سالہ نظربندی کا خاتمہ ہونے کے بعد انہوں نے جمع کے روز خطبہ دیا تھا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے کشمیر کے دینک جاگرن کے بیرو چیف نوین نواز سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو پرانا ہے۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کشمیری لیڈر میر واعظ عمر فاروق کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو سال 2018 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts