فیکٹ چیک: آسٹریلیا میں پائے جانے والے پرندے کے ویڈیو کو تمل ناڈو سے جوڑ کر کیا جا رہا شیئر
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو آسٹریلیا کا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا پرندے کا تمل ناڈو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jun 28, 2023 at 03:38 PM
- Updated: Jul 3, 2023 at 05:58 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ایک لال رنگ کے نطر آنے والے پرندے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں پرندے کو الگ الگ آوازیں نکالت ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تمال ناڈو میں پرندہ پایا جاتا ہے جس کی قیمت 28 لاکھ روپیے ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو آسٹریلیا کا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا پرندے کا تمل ناڈو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا،’’یہ پرندہ تامل ناڈو، انڈیا میں پایا جاتا ہے اور اسے “عالمی ثقافتی ورثہ” قرار دیا گیا ہے جس کی قیمت تقریباً 2.8 ملین ہے۔ یہ پرندہ ایک جھٹکے میں 25 مختلف دھنیں چہچہا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو شوٹ کرنے میں 16 فوٹوگرافروں کو 62 دن لگے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
انڈین ایسپریک کی ویب سائٹ پر اس پرندے سے متعلق خبر اکتوبر 2019 میں ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ پرندہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے اور اس پرندے کا نام لائیربرڈ ہے اور اس ویڈیو کو فوٹوگرافر مائکلوس نیگی نے بنایا ہے۔
یہ ویڈیو کاپی رائٹ کے ساتھ مائکلوس کے یوٹیوب چینل فور فنگر پر 1 اکتوبر 2019 کو شیئر ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ آسٹریلیا کے ایڈالیڈ زو کی لائیربرڈ ہے جو قدرتی طور پر نقل شدہ آوازوں کے لئے جانی جاتی ہے۔
وشواس نیوز نے اس گمراہ کن پوسٹ کا اس سے قبل بھی فیکٹ چیک کیا ہے اور اس وقت ہم نے فوٹوگرافر مائیکلوس سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے ہم سے بات کرتے ہوئے تصدیق دی تھی کہ اس ویڈیو کو چند سال قبل آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ چڑیا گھر میں بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا۔
اس قبل فیکٹ چیک کئے گئے آرٹیکل کو یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے کراچی سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو آسٹریلیا کا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا پرندے کا تمل ناڈو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یہ تمال ناڈو میں پرندہ پایا جاتا ہے جس کی قیمت 28 لاکھ روپیے ہے
- Claimed By : Niaz Hussain Channa
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔