فیکٹ چیک: اکشے کمار کے سامنے ریئالٹی شو میں قرآن کی تلاوت کر رہے بچے کا ویڈیو اڈیٹڈ
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مکمل طور پر اڈیٹڈ ہے۔ الگ الگ فریمس کو جوڑ کر یہ ویڈیو بنایا گیا ہے۔ ان میں سے کسی بھی اپییوسڈ میں اس بچے نے قرآن کی تلاوت نہیں کی تھی۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 27, 2024 at 07:48 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بچے کو ریئالٹی شو کے منچ پر مائک لے ساتھ دیکھا جا ستکا ہے، وہیں اس کے سامنے قرآن رکھا ہوا نظر آرہا ہے اور بیک گراؤنڈ میں تلاوت قرآن کی آواز آرہی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ انڈین ریئالٹی شو کے دوران اس کرشمائی بچے نے حفظ کیا ہوا قرآن سنایا اور سنتے ہی سب کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مکمل طور پر اڈیٹڈ ہے۔ الگ الگ فریمس کو جوڑ کر یہ ویڈیو بنایا گیا ہے۔ ان میں سے کسی بھی اپییوسڈ میں اس بچے نے قرآن کی تلاوت نہیں کی تھی۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بھارت میں معجزاتی بچہ.. اس کی ماں نے اسے قرآن حفظ کرتے ہوئے جنم دیا۔ جب اس کے سامنے قرآن رکھا جاتا ہے تو وہ تحریر کو دیکھے بغیر تلاوت کرتا ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اس ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں کئی ناظرین نظر آئے جنہیں آنسو پوچھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں ویڈیو میں اداکار اور گلوکار ہمیش رشمیا، اداکار اکشے کمار اور گلوکارہ الکا یاگنی کو جج کی جوری میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو غور سے دیکھے جانے پر ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو میں ہمیش رشمایا کو الگ- الگ لباس میں نظر آرہے ہیں۔
اسی بنیاد پر اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ہمیش رشمیا کے ایک فریم کو گوگل لیسن کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو سونی لیو کے یوٹیوب چینل پر 11 جنور 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ انڈیئن آئڈل سیزن 12 کا ایپسوڈ ہے۔ وہیں یہاں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمیش رشمیا ایک بچے کے گانے کی پرفارمینس کے بعد اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہو گئے تھے، وہیں اس اپیسوڈ میں وائرل ویڈیو کے کئے ناظرین والے فریمس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حالاںکہ پورے اپیسوڈ میں وائرل ویڈیو والا بچہ نظر نہیں آیا۔
وہیں ہمیش رشمیا کے وائرل ویڈیو کے ہی دوسرے فریم کو سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو سیٹ انڈیا کے آفیئشل یوٹیوب چینل پر اگست 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو سپر اسٹار سنگر سیزن 2 کا ہے۔
اکشے کمار کے ویڈیو کو سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو سونی لیو کے یوٹیوب چینل پر 3 نومبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ریائلٹی شو ’سوپر اسٹار سنگرز‘ کے سیزن 2 کا ہے، جس میں اکشے کمار نے شرکت کی تھی۔ اس پورے اپیسوڈ میں بھی کہیں بھی وائرل بچے کی تلاوت قرآن کی کوئی پرفارمینس نظر نہیں آئی۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بالی ووڈ کو کوور کرنے والے سینئر صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو دو ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مکمل طور پر اڈیٹڈ ہے۔ الگ الگ فریمس کو جوڑ کر یہ ویڈیو بنایا گیا ہے۔ ان میں سے کسی بھی اپییوسڈ میں اس بچے نے قرآن کی تلاوت نہیں کی تھی۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- Claim Review : انڈین ریئالٹی شو کے دوران اس کرشمائی بچے نے حفظ کیا ہوا قرآن سنایا اور سنتے ہی سب کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
- Claimed By : فیس بک پیج: رحــلــــۂ المسسافر
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔