وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے آرمی چف عاصم منیر اور ان کے خاندان کا ہے۔ اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ غیر مسلمانوں سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک خاندان کے لئے خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے تھے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ غیر مسلمان خانہ کعبہ میں داخل ہو رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے آرمی چف عاصم منیر اور ان کے خاندان کا ہے۔ اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ غیر مسلمانوں سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہندو خانہ کعبہ میں داخل ھو رھے ۔۔۔ پوچھنا یہ تھا انڈین آفیشل کو کعبے کے اندر جانے کی اجازت کیسے مل گی؟ نا تو یہ مسلمان ھے تو پھر کیسے؟ کیا اب کعبے کے دروازے زمانہ جہالت کے بعد دوبارہ سے نان مسلم لوگوں کے لیے سیاسی بنیادوں پر کھولے جائیں گے؟ آگے آگے دیکھے کیا کیا دیکھنے کو ملتا ھے اب بہت سے بے شرم ارسطو اسلامی حوالے دیتے ہوئے اور ثابت کرنے آجائیں گے یہ مسلم ھیں ہندو خانہ کعبہ میں داخل ھو رھے ۔۔۔ پوچھنا یہ تھا انڈین آفیشل کو کعبے کے اندر جانے کی اجازت کیسے مل گی؟ نا تو یہ مسلمان ھے تو پھر کیسے؟ کیا اب کعبے کے دروازے زمانہ جہالت کے بعد دوبارہ سے نان مسلم لوگوں کے لیے سیاسی بنیادوں پر کھولے جائیں گے؟ آگے آگے دیکھے کیا کیا دیکھنے کو ملتا ھے اب بہت سے بے شرم ارسطو اسلامی حوالے دیتے ہوئے اور ثابت کرنے آجائیں گے یہ مسلم ھیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ویڈیو بول نیوز کے یوٹیوب چینل پر 9 جنوری 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطانق، ’آرمی چف نے خانہ کعبہ میں نماز ادا کی‘‘۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں آج ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’آرمی چیف کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا‘‘۔
اسی معاملہ پر ٹربیون کی خبر کے مطابق ’چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئے جہاں ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے‘‘۔
وائرل ویڈیو کا بڑا ورژن ہمیں قدرت ٹی وی نام کے ایک فیس بک اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہوا بھی ملا۔ یہاں ویڈیو میں صاف طور پر ان سبھی لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو وائرل ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ شخص آرمی چیف ہیں۔
قابل غور ہے کہ نومبر 2022 میں پاکستان میں آصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کے آرمی چف عاصم منیر اور ان کے خاندان کا ہے۔ اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ غیر مسلمانوں سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں