فیکٹ چیک: عمران خان کے ہمشکل کا ویڈیو فرضی دعوی سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو عمران خان کا نہیں بلکہ ان کے ہمشکل کا ہے۔ ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ عمران خان کے حولے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو گندم کے کھیت میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ یہ عمران خان کا اس وقت کا ویڈیو ہے جب وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو عمران خان کا نہیں بلکہ ان کے ہمشکل کا ہے۔ ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ عمران خان کے حولے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ایک وقت تھا جب ملک وزیر اعظم خود جا کر کسانوں کی فصلوں کا معائینہ کرتا تھا اور کسانوں کی محنت کا پھل انکو ملتا تھا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک ٹکٹاک اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہوا ملا۔ وی پی این کی مدد سے ہم نے ٹکٹاک اکاؤنٹ کو کھولا اور ہمیں ہم ’نعنیم اللہ 74 آئی کے‘ نام کے ہینڈل پر پہنچے۔ یہاں وائرل ویڈیو کو 2 مئی کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اکاؤنٹ پر ہمیں اسی شخص کے اور بھی بہت سے ویڈیو ملے جس میں عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص اور عمران خان کے درمیان یہاں فرق کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بھی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص عمران خان نہیں ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس پروفائل سے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو عمران خان کا نہیں بلکہ ان کے ہمشکل کا ہے۔ ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ عمران خان کے حولے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts