فیکٹ چیک: کراچی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں دھماکہ کا دعوی فرضی، گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ کا ویڈیو وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کراچی کے گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ کا ہے۔ آگ کے سبب کچھ گھنٹوں تک مخصوص علاقوں میں بجلی بھی چلی گئی تھی۔ حالاںکہ اب اس ویڈیو کو نیوکلئیر پاؤر پلانٹ سے جوڑتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔

فیکٹ چیک: کراچی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں دھماکہ کا دعوی فرضی، گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک عمارت میں لگی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ کراچی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کراچی کے گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ کا ہے۔ آگ کے سبب کچھ گھنٹوں تک مخصوص علاقوں میں بجلی بھی چلی گئی تھی۔ حالاںکہ اب اس ویڈیو کو نیوکلئیر پاؤر پلانٹ سے جوڑتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جیسا کہ توقع کی گئی تھی، پاکستان میں مقامی حکام ایک زور دار دھماکے کی اطلاع دینے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس نے کراچی میں ایک آپریٹنگ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو ہلا کر رکھ دیا تھا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں ٹائمس آف کراچی کے ٹویٹر ہینڈل پر 11 جون 2023 کو اسی وائرل تصویر کا ویڈیو ورژن ملا۔ یہاں ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق،’’کراچی کے علاقے خیابان شاہین ڈیفنس فیز 6 میں آج صبح الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔ متعلقہ گرڈ اسٹیشن پر عارضی شٹ ڈاؤن لیا گیا ہے، جو جلد بحال کر دیا جائے گا۔ متاثرہ گرڈ اسٹیشن سے منسلک چند علاقے بحال کیے جا چکے ہیں۔ مرمتی کام کی تکمیل میں 3 تا 4 گھنٹے کا وقت درکار ہے۔ مقررہ وقت پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ کراچی میں ڈی ایچ اے فیز 6 کے گرڈ اسٹیشن میں صبح 7 بجے آگ لگ گئی۔

وائرل تصویر ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر 12 جون 2023 کو شیئر ہوئی خبر میں ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق،’’کراچی کی ڈفینس ہاؤزنگ سوسائٹی میں الیکٹرک گرڈ اسٹیشن میں آگ لگا گئی جس کے سبب پورے علاقہ کی بجلی بھی چلی گئی‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتا ہے۔

پاکستان ایٹومک نیوکلئر انرجی کمیشن کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ جو کینپ 1 کے نام سے جانا جاتا ہے وہ کراچی کے باہر قائم کیا گیا، اس پلانٹ نے 1971 میں 137 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کی تھی، 50 سال آپریشنل رہنے کے بعد اسے 2021 میں بند کردیا گیا۔ معلومات کے مطابق کراچی میں دیگر نیوکلئر پاور پلانٹس بھی ہیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ کراچی کے نیوکلئیر پاور پلانٹ پر کوئی بھی دھماکہ نہیں ہوا ہے یہ دعوی بالکل غلط ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کراچی کے گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ کا ہے۔ آگ کے سبب کچھ گھنٹوں تک مخصوص علاقوں میں بجلی بھی چلی گئی تھی۔ حالاںکہ اب اس ویڈیو کو نیوکلئیر پاؤر پلانٹ سے جوڑتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts