X
X

فیکٹ چیک: آبائی جائداد کو لےکر خاندان کے بیچ ہوئی لڑائی کا ویڈیو، فرضی فرقہ وارانہ دعوی سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہو رہا ویڈیو راجستھان کے الور کے تھاناگازی علاقے کا ہے، جہاں آبائی زمین اور مکان کو لے کر ایک ہی خاندان کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ جو فرقہ وارانہ دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 30, 2024 at 06:11 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگ ایک گھر کے لوگوں کو لاٹھیوں سے بے دردی سے پیٹتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں خواتین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اس ویڈیو کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ مسلمان ہندوؤں کے گھروں میں جا کر انہیں لاٹھیوں سے مار رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہو رہا ویڈیو راجستھان کے الور کے تھاناگازی علاقے کا ہے، جہاں آبائی زمین اور مکان کو لے کر ایک ہی خاندان کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ جو فرقہ وارانہ دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ سماج کے ٹھیکیدار کہاں ہیں، الور میں مسلمانوں نے ہندوؤں کے گھروں میں گھس کر لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو میں ‘تھاناگازی’ لکھا ہوا ہے، اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ہم نے اس کی ورڈ کے ساتھ گوگل نیوز پر سرچ کیا۔ تلاش کے دوران ہمیں میگزین کی نیوز ویب سائٹ پر ایک ہفتہ قبل شائع ہونے والا ایک مضمون ملا، جس میں وائرل ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔ یہاں دی گئی خبر کے مطابق راجستھان کے الور میں تھاناگازی قصبے کے نزدیک خاکسیا کی دھانی میں ایک ہی خاندان کے لوگوں کے درمیان آبائی زمین، مکان اور دشمنی کو لے کر زبردست لڑائی ہوئی۔

جنوری 2024 کو لائیو ہندوستان کی خبر کے مطابق، “پرانی دشمنی کی وجہ سے راجستھان کے الور کے تھاناگازی علاقے میں ایک درجن بدمعاشوں نے ایک خاندان پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ کئی سال پہلے ایک رکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتقال کر گیا تھا۔ “اس کے بعد، زمین کے تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، دوسری طرف کے لوگوں نے خاندان کے ساتھ لڑائی شروع کردی، جس میں ایک درجن سے زائد مرد اور خواتین زخمی ہوئے اور 5 کی حالت تشویشناک ہونے پر جے پور ریفر کر دیا گیا‘‘۔

الور پولیس نے اس معاملے پر ایک ایکس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا، “یہ ویڈیو پرانا ہے اور دونوں فریق ایک ہی خاندان (ہندو فریق) سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیکشن 151 سی آر پی سی کے تحت دونوں اطراف سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین کی جانب سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن کے جے پور کے نمائندے نریندر شرما سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو الور کا ہے اور خاندانوں کے درمیان لڑائی کا ہے، ہندو مسلم زاویہ غلط ہے۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ صارف جے پور، راجستھان کا رہائشی ہے اور اسے 8 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہو رہا ویڈیو راجستھان کے الور کے تھاناگازی علاقے کا ہے، جہاں آبائی زمین اور مکان کو لے کر ایک ہی خاندان کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ جو فرقہ وارانہ دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

  • Claim Review : صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ مسلمان ہندوؤں کے گھروں میں جا کر انہیں لاٹھیوں سے مار رہے ہیں۔
  • Claimed By : FB User: Mahendra Singh
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later