فیکٹ چیک: بزرگی کے سبب لڑکھڑا رہے سابق میجر کا ویڈیو، انڈین ایئر فورس چیف کا بتاتے ہوئے کیا جا رہا فرضی دعوی کے ساتھ پاکستان سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہے شخص این ڈی اے ڈریل کے سابق انسٹرکٹر گووند سوامی ہیں اور یہ ویڈیو ان کی 100 سویں سالگرہ کی تقریب کے دوران کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا یہ دعوی بھی فرضی ہے کہ وہ نشے کی حالات کے سبب لڑکھڑا رہے تھے، حقیقت یہ ہے ک عمر کے نقاضے کی وجہ سے انہیں سہارا لےکر کھڑا ہونا پڑ رہا تھا۔
- By: Umam Noor
- Published: Oct 20, 2022 at 03:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگ ایک بزرگ سے نظر آنے والے شخص کو جیپ سے نکالتے ہیں اور وہ لڑکھڑاتے ہوئے باہر آتے ہیں اور انہیں ایک کرسی پر بیٹھایا جاتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص انڈین ایئر فورس کے چیف ہیں جو کہ نشے کی حالات میں لڑکھڑا رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہے شخص این ڈی اے ڈریل کے سابق انسٹرکٹر ہیں اور یہ ویڈیو ان کی 100 سویں سالگرہ کی تقریبا کے دوران کا ہے۔ ویڈیو میں کے ساتھ کیا جا رہا یہ دعوی بھی فرضی ہے کہ وہ نشے کی حالات کے سبب لڑکھڑا رہے تھے، حقیقت یہ ہے کہ وہ عمر کے نقاضے کی وجہ سے انہیں سہارا لےکر کھڑا ہونا پڑ رہا تھا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’انڈین ایئر فورس چیف ۔فل ٹن موڈ میں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو زی نیوز کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 4 اکتوبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’قومی دفاعی اکیڈمی کے سابق ڈرل انسٹرکٹر میجر گووند سوامی ہیں جن کی 100ویں سالگرہ منائی گئی اور اس تقریب میں انہوں نے اپنی ویل چیئر سے کھڑے ہوکر سلیوٹ بھی کیا‘۔
اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر یہی خبر ہمیں 4 اکتوبر 2022 کو ٹائمس ناؤ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں بھی ہمیں وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ ملا۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ صوبیدار میجر گووند سوامی 100 سال کے ہو گئے۔ حال ہی میں ان کی سالگرہ پر فوج نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ جب وہ فوجی افسران کے درمیان پہنچے تو انہوں نے بھی سلامی لی۔ اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس کلپ میں، اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر، انہوں نے ایک غیر ٹوٹے ہوئے پہاڑ جیسے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر سلامی دی۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ عمر کے لحاظ سے ٹھیک سے نہیں چل پاتے ہیں۔
اس ویڈیو کو معروف صنعت کار آنند مہیندر نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔
ساؤدرن کمانڈ انڈین آرمی‘ کی جانب سے ہمیں ایک ٹویٹ ملا جس میں وائرل ویڈیو والے شخص ریٹائرڈ کیپٹن گووند سوامی بتایا گیا ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں انڈین ایئر فورس اور قومی خبروں کو کوور کرنے والے سینئر صحافی سنجے مشرا سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو انڈین ایئر فورس کے چیف کا نہیں ہے۔ یہ دعوی غلط ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہے شخص این ڈی اے ڈریل کے سابق انسٹرکٹر گووند سوامی ہیں اور یہ ویڈیو ان کی 100 سویں سالگرہ کی تقریب کے دوران کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا یہ دعوی بھی فرضی ہے کہ وہ نشے کی حالات کے سبب لڑکھڑا رہے تھے، حقیقت یہ ہے ک عمر کے نقاضے کی وجہ سے انہیں سہارا لےکر کھڑا ہونا پڑ رہا تھا۔
- Claim Review : انڈین ایئر فورس چیف ۔فل ٹن موڈ میں
- Claimed By : Shafiq Kaimkhani
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔